مینگورہ کے مختلف علاقوں میں پانی کی فراہمی معطل، ڈبلیو ایس ایس سی لمبی تان کر سو گئی

لوگوں نے دھمکی دی ہے کہ اگر فوری طور پر ڈبلیو ایس ایس سی نے پانی کی فراہمی بحال نہیں کی تو شدید احتجاج پر اُتر آئیں گے

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سوات کے مرکزی شہر مینگورہ کے مختلف علاقوں میں پانی کی عدم فراہمی، محکمہ ڈبلیو ایس ایس سی لمبی تان کر سو گئی، ذرائع کے مطابق مینگورہ کے علاقوں امانکوٹ، چنار کالونی، ملوک آباد، راجہ آباد، شہاب نگر اور دیگر ملحقہ علاقہ جات میں ڈبلیو ایس ایس سی کی جانب سے پانی کی فراہمی گزشتہ کئی روز سے معطل ہو گئی ہے جس کے باعث شدید گرمی میں لوگ مشکلات کا شکار اور دور دراز علاقوں سے پانی لانے پر مجبور ہو گئے ہیں۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ گزشتہ کئی دنوں سے پانی کی فراہمی معطل ہے جبکہ دو دن بعد صرف پندرہ منٹ کے لئے پانی فراہم کیا جا رہا ہے جس سے پانی کی طلب پوری نہیں ہو رہی ، انہوں نے کہا  کہ اس حوالے سے کئی بار متعلقہ اداروں کو آگاہ کیا لیکن تاحال کوئی شنوائی نہ ہو سکی ہے۔ لوگوں نے دھمکی دی ہے کہ اگر فوری طور پر ڈبلیو ایس ایس سی نے پانی کی فراہمی بحال نہیں کی تو شدید احتجاج پر اُتر آئیں گے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More