سوات میں ممکنہ نیا سکینڈل ، لوگوں کے کروڑوں ڈوبنے کا خدشہ

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ کمپنی کا طریقہ کار وہی ہے جو گزشتہ سکینڈلز کا تھا

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سوات  میں مضاربہ اور آن لائن کوڈنگ سکینڈل کے بعد ایک اور نیا سکینڈل منظر عام پر آنے کو تیار، بہت جلد لوگوں کے کروڑوں ڈوبنے کا خدشہ، سوات میں مختلف اوقات میں متعدد سکینڈل سامنے آئے ہیں جن میں یہاں کے مقامی کاروباریوں کے کروڑوں روپے ڈوب گئے ہیں۔ مضاربہ، آن لائن اور دیگر سکینڈل کے بعد اب ایک اور نیا سکینڈل سامنے آ نے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے  جس میں یہ بھی انکشاف کیا جا رہا ہے کہ  بہت جلد لوگوں کے کروڑوں روپے ڈوب جائیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سوات میں ایک کمپنی قائم کی گئی ہے جس میں دھڑا دھڑ لوگ رقم جمع کر رہے ہیں اور کاروبار کا حصہ بن رہے ہیں۔ ذرائع کا  یہ بھی کہنا ہے کہ کمپنی کا طریقہ کار وہی ہے جو گزشتہ سکینڈلز کا تھا لیکن اس بار مختلف طریقے سے لوگوں کو کاروبار میں شامل کیا جا رہا ہے ۔ ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ اب تک لوگوں نے کروڑوں روپے  کی سرمایہ کاری کی ہے اورانہیں آمدن کی صورت میں خطیر رقم واپس بھی دی جا چکی ہے  جس طرح گزشتہ سکینڈلز میں دئے جاتے تھے ، ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ  خدشہ ہے کہ یہ بھی سوات کی تاریخ میں ایک بہت بڑا سکینڈل شمار ہو جائے اور لوگوں کی خطیر رقم ڈوب جائیں، ذرائع نے لوگوں کو محتاط رہنے کی اپیل کی ہے۔

( خبر جاری ہے )

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More