شین لاخار میں گاڑی کھائی میں جا گری، چار افراد زخمی

ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا

سوات(زما سوات ڈاٹ کام )سوات کی تحصیل خوازہ خیلہ میں شین لاخارکے مقام پر ٹونس کار سڑک سے نیچے کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں بچوں سمیت چار افراد زخمی ہو گئے، ریسکیو 1122 ذرائع کے مطابق کنٹرول روم کو اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 میڈیکل ٹیم فوری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ میڈیکل ٹیم نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ٹی ایچ کیو ہسپتال خوازہ خیلہ منتقل کر دیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More