پٹواریوں کے تبادلوں میں سیاسی رسہ کشی کا انکشاف

مینگورہ (زما سوات ) حلقہ پٹواری مینگورہ سمیت مختلف حلقہ جات میں پٹواریوں کے تبادلوں پر منتخب ممبران اور سیاسی رہنماؤں کے درمیان رسہ کشی کا انکشاف ، ذرائع کے مطابق سیاسی افراد اور منتخب ممبران تمام حلقہ جات میں اپنے من پسند پٹواریوں کی تعیناتی کیلئے ایڑی چوٹی کا زور لگارہے ہیں جس سے پٹوار خانہ میں غیر یقینی صورت حال پیدا ہوگیا ہے نتیجتاً معمول کا کام رک گیا ہے کام کی سستی سے عوام کو مشکلات کا سامنا ہے عام لوگوں کا مطالبہ ہے کہ بالا حکام مذکورہ صورتحال کی تحقیقات کرے اور عوام کو بلا تعطل سہولیات کی فراہمی یقینی بنائے جبکہ وزیر اعلیٰ سے درخواست ہے کہ محکمہ مال سمیت تمام سرکاری دفاتر کو سیاسی اثر رسوخ پاک بنائے جبکہ انتظامیہ کو آزاد خدمات کا موقع فراہم کرے

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More