سوات یونیورسٹی کے مین کیمپس میں سہولیات کا فقدان،طلباء و طالبات مشکلات کا شکار

طلباو طالبات نے یونیورسٹی انتظامیہ سے کئی بار بات چیت کی ہے مگر تاحال کوئی پیش رفت نہیں ہوئی

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سوات یونیورسٹی میں بنیادی سہولیات کا فقدان، طلباء شدید مشکلات کا شکار۔ ذرائع کے مطابق زیر تعمیر سوات یونیورسٹی میں کلاسز کا آغاز تو ہوچکا ہے مگر ابھی تک بنیادی سہولیات سے محروم ہے۔سوات یونیورسٹی میں کینٹین نہ ہونے کیوجہ طلبا اور خصوصا طالبات کو بڑی پریشانی کا سامنا ہے۔ یونیورسٹی میں عدم سہولیات کے حوالے سےطلباو طالبات نے یونیورسٹی انتظامیہ سے کئی بار بات چیت کی ہے مگر تاحال کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔یونیورسٹی کے کچھ  طلبا نے نام نہ بتانے کے شرط پر کہا ہے کہ  ہمیں یونیورسٹی آف سوات کے مین کمپیس میں منتقل ہوئے ایک سال گزر گیامگر ابھی تک ہمیں پینے کیلئے صاف پانی تک میسر نہیں جبکہ کینٹین نہ ہونے کیوجہ سے طالبات کو مشلات کا سامنا ہے۔بازار بھی یونیورسٹی سے دور ہے  یونیورسٹی انتظامیہ کو کوئی فکر ہی نہیں ایک سال سے مسلسل جھوٹے وعدے کئے جارہےہیں ، یونیورسٹی کے طلباء نے سہولیات کے عدم فراہمی پر احتجاج کیلئےصلاح و مشورے شروع کئے ہیں ۔عنقریب طلبا و طالبات سڑکوں پر نکل کر پر امن احتجاج کریں گے ، اس حوالے سے یونیورسٹی آف سوات کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کنٹین اور بلڈنگ پر کام تیزی سے جاری ہے، اور پینے کے صاف پانی کیلۓ واٹر کولر موجود ہے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More