سوات کے ڈاکٹروں نے ڈاکٹر ذیشان کی بازیابی اور اغواء کاروں کو سزائیں دلانے کا مطالبہ کردیا

کئی دن گذرنے کے باوجود بھی ذیشان کے بارے میں کوئی پتہ نہیں چل سکا،جو ایک قابل افسوس امر ہے

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ) سوات کے سنیئر اور ینگ ڈاکٹروں کی ایسو سی ایشنز نے وزیرستان میں سوات سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر ذیشان کی بازیابی اور اغواء کاروں کو سزائیں دلانے کا مطالبہ کردیا، اس حوالے سے پی ڈی اے کے صدر ڈاکٹر عبدالواسع نے ڈاکٹر گلشن حسین فاروقی اور دیگر ڈاکٹروں کے ہمراہ سوات پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ چند دن قبل وزیر ستان میں چارباغ سوات کے رہائشی ڈاکٹر ذیشان کو نامعلوم افراد نے اغواء کرلیا ہے جس کے سبب نہ صرف ان کی فیملی بلکہ پوری ڈاکٹر ز برادری میں تشویش اور پریشانی پھیلی ہوئی ہے، انہوں نے کہا کہ کئی دن گذرنے کے باوجود بھی ذیشان کے بارے میں کوئی پتہ نہیں چل سکا،جو ایک قابل افسوس امر ہے، ہم چاہتے ہیں کہ مزید وقت ضائع کئے بغیر مذکورہ ڈاکٹر کو صحیح سلامت بازیاب کریا جائے جبکہ ساتھ حکومت ڈاکٹروں کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے بھی مؤثر اقدامات اٹھا ئے، انہوں نے کہا کہ جو حکومت دکھی انسانیت کیلئے کوشاں طبقے ڈاکٹروں کو تحفظ فراہم نہیں کرسکتے تو وہ عوام کے لئے کیا اقدامات اٹھا ئے گی، انہوں نے کہا کہ اس سے قبل کہ ہم پولیو سمیت دیگر مہمات سے بائیکاٹ کا اعلان کریں، حکومت وقت ڈاکٹرذیشان کی بازیابی کیلئے اقدام کرکے ان کے خاندان اور ڈاکٹروں کی پریشانی دور کرے، اس موقع پر ڈاکٹر کریم، ڈاکٹر افتاب، ڈاکٹر فرزند، ڈاکٹر جاوید، ڈاکٹر عمران خان، ڈاکٹر نعیم اللہ، ڈاکٹر محمد ریاض اور ڈاکٹر ضیاء اور دیگر بھی موجود تھے، اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر نعیم اللہ صدر پی ڈی اے ملاکند ڈویژن نے کہا کہ پاکستان پہلے ہی سے پولیو کے حوالے سے حساس ملک ہے اس وقت تین کیس پاکستان میں رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ صرف ایک کیس افغانستان میں رپورٹ ہوا، اس لئے پاکستان میں پولیو مہم پر بہت برا اثر پڑیگا، اس موقع پر مطالبہ کیا گیا کہ متاثرہ ڈاکٹر کے فیملی کے ساتھ اظہار ہمدردی کرے اور اگر مغوی ذیشان کو پوری طور پر بازیاب نہ کیا گیا تو اس کے ردعمل میں خیبر پختونخوا بلکہ پورے ملک میں احتجاج کیا جائیگا اور آئندہ لائحہ عمل طے کیا جائیگا۔  

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More