الجزیرہ کی خاتون صحافی شیریں ابو اکلیہ کا قتل انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے،سردار وقار

انہوں نے کہا کہ اس قتل کی فوری اور آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہیں

سوات(زما سوات ڈاٹ کام)سردار وقارشہزاد ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ تنازعات اور جنگ کے دوران صحافی اپنا اہم کردارادا کرتے ہیں تاکہ سچ اور حقائق کو لوگوں کے سامنے لایا جا سکیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے فلسطینی سفارتخانے میں فلسطین کے سفیر احمد امین ربانی اور فرسٹ سیکرٹری نادر کے ایلترک سے ملاقات کے دوران تعزیتی کتاب میں اپنے خیالات درج کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ الجزیرہ کی خاتون صحافی شیریں ابو اکلیہ کا قتل انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ صحافی شیریں ابو اکلیہ صرف اپنا کام کر رہی تھی اور انہیں قتل کیا گیا جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہیں ۔انہوں نے کہا کہ صحافی معاشرے کی آنکھیں ہوتی ہے ، جنگ کے دوران صحافیوں کا کردار ہمیشہ اہم رہا ہے جبکہ فلسطین میں آئے روز انسانی حقوق کی پامالی کی جاتی ہے اور خاص کر صحافیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس قتل کی فوری اور آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہیں۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More