وزیراعلیٰ محمود خان کا دورہ سوات، بحرین اور کالام میں اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح

وزیر اعلی نے 88 میگاواٹ کالام گبرال ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے رہائشی کالونی کا سنگ بنیاد رکھ دیا

سوات (زما سوات ڈاٹ کام )وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے سوات کا ایک روزہ دورہ کیا، دورے کے دوران وزیراعلیٰ نے بحرین اور کالام میں متعدد ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا۔ وزیراعلیٰ نے تیرات ماڈل سکول،  گورنمنٹ ہائی سکول چیل، گورنمنٹ ہائی سکول قندیل اور گورنمنٹ ہائی سکول گورنئی کا افتتاح کیا ،منصوبوں کی بالترتیب لاگت ایک ارب، ساڑھے تین کروڑ، ساڑھے سات کروڑ  اور ساڑھے چھ کروڑ روپے ہے۔ سات عدد آر سی سی پلوں کا افتتاح کیا جن میں آئین پل، دارولئی پل، قندیل پل اور دیگر شامل ہیں۔ وزیر اعلی نے بشی گرام ڈنڈہ لیک روڈ اور بیلہ بشی گرام روڈ کا بھی افتتاح کیا۔ منصوبوں کی بالترتیب لاگت 48 کروڑ اور  42 کروڑ روپے ہے۔وزیر اعلی نے 88 میگاواٹ کالام گبرال ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے رہائشی کالونی کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ منصوبہ تقریبا 4 ارب روپے کی لاگت سے مکمل کیا جائے گا۔ وزیر اعلی نے شاہی کرکٹ اسٹیڈیم کالام کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ منصوبہ 2.8 ارب روپے کی تخمینہ لاگت سے مکمل کیا جائے گا۔ وزیر اعلی نے  سکولوں کو شمسی توانائی کی فراہمی کے منصوبے کی تکمیل کا افتتاح کیا۔منصوبے کے تحت صوبے میں 8000 سکولوں کو شمسی توانائی فراہم کی گئی ہے۔ منصوبے پر ساڑھے چار ارب روپے لاگت آئی ہے۔ وزیراعلی نے مساجد کو شمسی توانائی فراہم کرنے کے منصوبے کا بھی افتتاح کیا۔ منصوبے کے تحت صوبے میں 4000 مساجد کو شمسی توانائی فراہم کی گئی ہے ۔منصوبے پر ڈھائی ارب روپے لاگت آئی ہے۔ وزیر اعلی نے انجینئرنگ یونیورسٹی کالام کیمپس کا بھی افتتاح کیا۔ وزیر اعلی نے کالام میں سڑکوں اور پلوں کی تعمیر کے متعدد منصوبوں کا بھی افتتاح کیا۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More