امپورٹڈ حکومت نے آزادی مارچ میں ہمارے بہن بھائیوں پر شدید تشدد کیا، جسے معاف نہیں کیا جائے گا، وزیراعلیٰ محمود خان

آزادی مارچ کے دوران شہید ہونے والے کارکنوں کے قتل کا ایف آئی آر امپورٹڈ وزیراعظم اور امپورٹڈ وزیر داخلہ کے خلاف درج کیا جائےگا

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ) وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت نے آزادی مارچ کے دوران ہمارے پر امن کارکنوں اور بہن بھائیوں پر بدترین تشدد کیا، ہم امپورٹڈ حکومت کی حکومت کی طرف سے سے اپنے بہن بھائیوں پر تشدد کو کسی صورت معاف نہیں کریں گے۔ دورہ سوات کے موقع پر کالام میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ محمود خان نے کہا کہ میں آزادی مارچ میں شامل اپنے بہن بھائیوں کو یقین دلاتا ہوں کہ امپورٹڈ حکمرانوں سے ان پر ہونے والے تشدد کا بدلہ ہر صورت لیا جائے گا، آزادی مارچ کے دوران شہید ہونے والے کارکنوں کے قتل کا ایف آئی آر امپورٹڈ وزیراعظم اور امپورٹڈ وزیر داخلہ کے خلاف درج کیا جائےگا،محمود خان  نے کہا کہ رانا ثناء اللہ نے میرے خلاف ایف آئی اے درج کروائی ہے، ان کے قلم میں جتنا زور ہے میرے خلاف استعمال کرے، امپورٹڈ حکومت جتنا بھی تشدد کرے ہم حقیقی آزادی کی جنگ سے پیچھے ہٹنے والے نہیں،  انہوں نے کہا کہ ہمارے لیڈر عمران خان دوبارہ کال دیں گے تو اسے زیادہ تعداد میں عوام نکلے گی، ہم خان کے سپاہی ہیں ہم کسی سے ڈرتے نہیں،  ہم انشاءاللہ ملک کی حقیقی آزادی کی جنگ جیت کر رہیں گے، محمود خان نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت کی طرف سے بہیمانہ تشدد اور رکاوٹوں کے باوجود بڑی تعداد میں اسلام آباد پہنچنے پر میں مکل بھر کے اپنے بہن بھائیوں کا مشکور ہوں،  ہمارے پر امن کارکنوں پر جو تشدد ہوا اس کی ملکی تاریخ میں مثال نہیں ملتی ، یہ ملک اس لئے نہیں بنا تھا کہ چور لٹیرے قوم کے وسائل چوری کرکے بیرون ملک اپنے اثاثے بنائیں،  پختون قوم کبھی کسی کی غلامی قبول نہیں کرتے ، ہم اس ملک کو امریکہ کی غلامی سے نجات دلائیں گے، امپورٹڈ وزیر اعظم نیب کو مطلوب ہے اور آدھے سے زیادہ کابینہ ضمانت پر ہے، امپورٹڈ حکومت نے عوام پر مہنگائی کا پہاڑ گرادیا، انہوں نے کہا کہ پیٹرول 30 روپے فی لیٹر جبکہ آٹا 18 روپے فی کلو مہنگا کردیا، کالام میں مختلف شعبوں میں اربوں روپے مالیت کے متعدد ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے،کالام گبرال ہائیڈرو پاور پراجیکٹ علاقے کی ترقی و خوشحالی میں سنگ میل ثابت ہوگا،  منصوبہ 36 ارب روپے کی لاگت سے مکمل کیا جائے گا،  صوبے کے تحت علاقے کے لوگوں کے لوگوں کی ضروریات کے لئے ایک ارب روپے خرچ کئے جائیں گے،  کالام کرکٹ اسٹیڈیم کا منصوبہ علاقے کی ترقی کے لئے ایک اور اہم منصوبہ ہے، یہ کرکٹ اسٹیڈیم بین الاقوامی معیار کا اسٹیڈیم ہوگا جس میں قومی اور بین الاقوامی سطح کے کرکٹ میچ منعقد کئے جائیں گے،  مہوڈھنڈ روڈ کا ٹینڈر ہوچکا ہے جلد عملی کام کا آغاز کیا جائے گا،  کالام سیاحت کے فروع کے لئے بہترین جگہ ہے صوبائی حکومت یہاں سیاحت کے فروع کے لئے عملی اقدامات اٹھا رہی ہے،  وزیر علیٰ نے کہا کہ کالام کی قدرتی حسن کو برقرار رکھنے میں مقامی لوگ اپنا کردار ادا کریں،  کالام میں پہاڑوں اور درختوں کی غیر قانونی کٹائی کی کسی صورت اجازت نہیں دی جائے گی، کالام میں جو بھی ترقیاتی کام ہوگا وہ مقامی لوگوں کی مشاورت سے ہوگا، مقامی لوگ علاقے کی ترقی کے لئے باہمی اختلافات کو پس پشت ڈال کر آپس میں اتفاق پیدا کریں۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More