میانگل عدنان اورنگزیب کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

نماز جنازہ میں سیاسی و سماجی شخصیات سمیت کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی

سوات(زما سوات ڈاٹ کام ) شہزادہ میانگل عدنان اورنگزیب  کی نماز جنازہ ادا کردی گئی، انہیں آبائی قبرستان سیدو شریف میں سپرد خاک کردیا گیا، نماز جنازہ میں سیاسی و سماجی شخصیات سمیت کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔عدنان اورنگزیب گزشتہ روز ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوئے تھے۔وہ والی سوات میاں گل عبدالحق جہانزیب کے پوتے، فیلڈ مارشل محمد ایوب خان کے نواسے، سابق گورنر بلوچستان اور خیبر پختونخوا میاںگل اورنگزیب کے بیٹے، جسٹس حسن اورنگزیب اورڈاکٹر محمود اورنگزیب کے بھائی جبکہ سابق وفاقی وزیر عمر ایوب، سابق صوبائی وزراء یوسف ایوب اور اکبر ایوب اور موجودہ صوبائی وزیر ارشد ایوب کے پھوپھی زاد بھائی تھے ۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More