تصادم کا راستہ اختیار کیا گیا تو صوبے میں گورنر راج خارج ازامکان نہیں،امیر مقام

عمران خان صرف اداروں سے مدد اور خود کواقتدار میں لا نے کی جدوجہد کررہا ہے

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور اور ن لیگ کے صوبائی صدر انجینئر امیرمقام نے کہاہے کہ وفاق پر چڑھائی کرنے کی کوشش اور تصادم کا راستہ اختیار کیا گیا تو صوبے میں گورنرراج خارج از مکان نہیں۔ ملک میں انقلاب کی باتیں کرنے والے عمران خان ایک ایف آئی آر کٹنے کے بعد پشاور بھاگ گیا۔دلیر ہو تو ب سی ایم ہاؤس سے باہر آکر مقابلہ کرو۔دوبارہ اسلام آباد میں آئے تو رانا ثناء اللہ اور ہم استقبال کے لئے تیار ہیں،عدلیہ اور ادارے ساتھ ہوتو خوش،نہیں تو دباؤ ڈالتا ہے،عمران خان صرف اداروں سے مدد اور خود کواقتدار میں لا نے کی جدوجہد کررہا ہے۔عمران خان ملک کے لئے ناسور اور کرونا وائرس سے بھی خطرناک ہورہا ہے،لاٹری سے بننے والا وزیراعلیٰ محمودخان نے فورس کو استعمال کرنے کی دھمکی دیکر بغاوت کر اعتراف کرلیا ہے۔ سپریم کورٹ سوموٹو ایکشن لے۔خیبر پختونخوا میں گورنرراج سمیت ہر آپشن پر غور ہونا چاہیے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوات پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر لیگی رہنما فضل رحمان نونو،ارشادعلی خان،انجینئر حنیف خان  اور دیگر مقامی قیادت بھی موجود تھی۔انجینئر امیرمقام نے کہاکہ عدم اعتماد میں ساز ش ہوئی ہے اور نہ ہی کوئی مداخلت بلکہ عمران خان کو اپنے اتحادیوں نے جھوٹ بولنے پر چھوڑ ا۔ انہوں نے کہاکہ پشاور میں بیٹھا شخص جلد انتخابات کا مطالبہ اس لئے کررہا ہے تاکہ اس کی اور اس کے ساتھیوں کی کرپشن کے کرتوت عوام کے سامنے نہ آئے۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان کے بیانات کا جواب دینا وقت کا ضیاع ہیجبکہ لاٹری سے وزیر اعلیٰ بننے والا شخص محمود خان بھی اب عجیب بیانات دینے لگا ہے،انہوں نے کہاکہ عمران خان نے سی ایم ہاؤس میں بیٹھ کر سرکاری وسائل استعمال کررہا ہے جہاں  دنبے ذبح ہوکر قومی وسائل کو لوٹا جارہا ہے، امیر مقام نے کہاکہ اسلام آباد جانے والوں نے آگے پیچھے سیکڑوں لوگوں کو دیکھ کر خود ہی غنیمت جان کر مارچ کو ختم کردیا،انہوں نے کہاکہ سازش مارچ میں کے پی،کشمیر اور گلگت بلتستان کی سرکاری گاڑیاں استعمال ہوئیں لیکن صوابی میں ورکر کو مارکر اب وفاق پر الزام تراشی کررہا ہے۔انہوں نے کہاکہ  کے پی کی فورس کو پاکستان پر حملے کی دھمکی وزیر اعلیٰ کی بچگانہ پن ہے،صوبائی فورس کو نہ محمودخان تنخواہ دیتا ہے اور نہ ہی بنی گالہ سے تنخواہ ملتی ہے اس دھمکی کا سپریم کورٹ اور پشاور ہائی کورٹ کو سوموٹو ایکشن لینا چاہیے۔انہوں نے کہاکہ عمران نے خود تسلیم کیا ہے  ہمارے ساتھ جانے والے لوگوں کے ساتھ اسلحہ اور نہ جانے  کیاکیا  چیزیں تھیں۔ امیر مقام نے کہاکہ عمران خان کی نیت صاف ہوتی تو کے پی حکومت ختم کرلیتے،پنجاب حکومت کو خداحافظ کہتے لیکن اس میں شک نہیں کہ عمران خان کا واحد مقصد وزیر اعظم بننا ہے اور وہ اب اپنے نام کے ساتھ وزیر اعظم لگائے بغیر وقت نہیں گزارسکتا۔انہوں نے کہاکہ پختون قوم نے جہاد بھی دیکھاہے اور سر کٹنے بھی دیکھے ہیں اور اب مزید وہ عمران نیاز ی جیسے لوگوں کے اقتدار کے کے لئے  استعمال ہونے کے لئے تیار نہیں۔انہوں نے کہاکہ ن لیگ دور کے ترقیاتی اور گیس وبجلی منصوبوں کو بند کرنے والے اب کس منہ سے سواتی ہونے کے دعویدار ہیں۔سوات کے لئے میں نے بغیر مینڈیٹ کے جو کچھ کیا ہے یہ لوگ اس کے عشرعشیر بھی نہیں کرسکتے۔انہوں نے کہاکہ اپنے دور کے بند تمام منصوبوں کو دوبارہ شروع کردیا ہے اور اب ایک بار پھر سوات اور ملاکنڈ ڈویژن میں ترقی کا نیا دور شروع ہوگا

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More