میئرشاہدعلی خان کا بجلی وگیس لوڈشیڈنگ پر شدید برہمی کااظہار

انہوں نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت کے آنے سے قبل تحریک انصاف کی حکومت میں لوڈشیڈنگ نہیں تھی

سوات(زما سوات ڈاٹ کام )سٹی میئر سوات شاہدعلی خان کا بجلی وگیس لوڈشیڈنگ پر شدید برہمی کااظہار کرتے ہوئے احتجاج کی دھمکی دیدی، عوام پر بجلی، پٹرول اورگیس کے بم گرانے والوں کو عوامی مشکلات کاکوئی احساس نہیں ہے، فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بلاجواز بجلی صارفین سے وصولی جاری ہے، لیکن بجلی کی فراہمی منقطع ہے اگر بجلی وگیس لوڈشیڈنگ کارواں سلسلہ بند نہ ہوا توہم سڑکوں پرنکل کر اس ظالمانہ اقدامات کی بھرپور مخالفت کریں گے، امپورٹڈ حکومت آتے ہی نہ صرف بجلی گیس اورپٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کردیاہے، بلکہ بجلی، گیس مکمل طورپرغائب کردی ہے ان خیالات کااظہار سٹی میئرسوات شاہدعلی خان نے میڈیا کے نمائندوں سے باتیں کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت کے آنے سے قبل تحریک انصاف کی حکومت میں لوڈشیڈنگ نہیں تھی، گیس کی فراہمی بلامعطل جاری تھی، جبکہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بھی اعتدال پر تھی، لیکن پی ٹی آئی حکومت کے بعد جونہی امپورٹڈ حکومت عوام پرمسلط ہوئی توانہوں نے سب سے پہلے لوگوں پروارکرتے ہوئے بجلی اورگیس غائب کرتے ہوئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشرباء اضافہ کردیااوربجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ سے لوگوں کی مشکلات میں ناقابل برداشت اضافہ کردیاہے، انہوں نے کہا کہ ایک طرف واپڈا سوات میں بجلی صارفین سے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں وصولی کررہی ہے۔ جبکہ دوسری طرف لوگوں پربجلی کی فراہمی بندکردی گئی ہے جو عوام دشمنی کی انتہاء ہے انہوں نے کہا کہ اس کے ساتھ ساتھ اب گیس لوڈشیڈنگ نے بھی لوگوں کو شدیدپریشانی میں مبتلاکررکھاہے۔ انہوں نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ نے لوگوں کو زندگی درگورکردیاہے۔ جو امپورٹڈ حکومت کی طرف سے عوام کیلئے تحفہ ہے۔ انہوں نے علاقے میں بجلی اورگیس لوڈشیڈنگ کی فوری خاتمہ کامطالبہ کرتے ہوئے خبردارکیاہے کہ اگریہ سلسلہ بند نہ کیاگیاتووہ خودعوامی احتجاج کی قیادت کریں گے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More