پی کے7 ضمنی انتخابات، تحریک انصاف ایک بار پھر اختلافات کا شکار

میں دکھاؤنگا سوات اور صوبائی پارٹی قائدین کو کہ ووٹ پیراشوٹ سے آنے والے نہیں ورکرز ہی لے سکتے ہیں،

سوات (زما سوات ڈاٹ کام)حلقہ پی کے 7ضمنی انتخابات، پاکستان تحریک انصاف میں اختلافات کھل کر سامنے آگئے،بانی ورکر محمد علی شاہ نے آزاد حیثیت سے انتخابات لڑنے کا اعلان کردیا، پیراشوٹ سے آنے والوں کو کبھی سپورٹ نہیں کرینگے، سوات پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آزاد امیدوار محمد علی شاہ نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف بانی ورکرہوں خان صاحب کا سپاہی ہوں لیکن پیرا شوٹ کے فیصلے کبھی قبول نہیں کرونگا، میں چار دفعہ ٹکٹ کیلئے کاغذات جمع کئے، ایک دفعہ ایک امیدوار کو دو حلقوں کے ٹکٹ دیئے گئے تب ہی میں نے کاغذات جمع کئے تھے لیکن پتہ نہیں ٹکٹ کیلئے کیوں موزون نہیں تھا، انہوں نے کہا کہ اس بار بھی پیراشوٹ سے اترے ہوئے شخص کو ٹکٹ دیکر مجھ جیسے بانی ورکر کو نظر انداز کردیا گیا، لیکن میں دکھاؤنگا سوات اور صوبائی پارٹی قائدین کو کہ ووٹ پیراشوٹ سے آنے والے نہیں ورکرز ہی لے سکتے ہیں، انشاء اللہ 26جون کو جیت حقیقی کارکنوں اور ورکروں کی ہوگی۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More