سیدو ہسپتال کے کلاس فور ملازمین کا مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ

اگر فوری مسائل پر توجہ نہیں دی گئی تو ہم راست اقدام اٹھانے پر مجبور ہونگے اور احتجاج کا سلسلہ وسیع کرینگے

سوات (زما سوات داٹ کام)سیدو ہسپتال کے کلاس فور ملازمین کا مطالبات کے حق میں پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ، مظاہرین نے مطالبات کے حق میں نعرہ بازی کی، مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی صدر شیرزادہ بابو جان، شیر خان، اختر خان، شہاب الدین اور دیگر نے کہا کہ ہسپتال کے کلاس فورملازمین کئی مسائل کے شکار ہیں، انہوں نے کہا کہ موجودہ مہنگائی کی تناسب سے ہماری تنخواہیں بہت کم ہے جو افسوس کی بات ہے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ ملازمین کو ہیلتھ الاونس دیا جائے، سروس سٹرکچر دیا جائے،تعلیم یافتہ ملازمین کو پچاس فیصد کوٹہ دیا جائے، اس کے ساتھ ساتھ حج کوٹہ میں حصہ دینے اور موجودہ مہنگائی کی تناسب سے تنخواہوں میں سوفیصد اضافہ کیا جائے، انہوں نے کہا کہ ہم موجودہ حکومت، وزیر اعلیٰ اور خصوصاً ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے اعلیٰ حکام سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ ہمارے جائز مطالبات پر غورکیا جائے، مقررین نے کہا کہ اگر فوری مسائل پر توجہ نہیں دی گئی تو ہم راست اقدام اٹھانے پر مجبور ہونگے اور احتجاج کا سلسلہ وسیع کرینگے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More