مینگورہ شہر میں پانی بحران، واسانے ایمرجنسی کا اعلان کردیا

اس وقت 75ٹیوب ویلوں میں سے زیادہ تر پانی کی کمی کی وجہ سے بند ہیں

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ) مینگورہ شہر میں پانی بحران، واسانے ایمرجنسی کا اعلان کردیا، عوام ضرورت سے زیادہ پانی استعمال کرنے سے گریز کریں، خشک سالی کے باعث پانی کی سطح کر گئی ہے، اس صورتحال میں عوام کو ان کی ضرورت کے مطابق پانی مہیا کرنا مشکل ہوگیا ہے، صاف پانی کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں، اس حوالے سےڈبیلو ایس ایس سی  کے سی ای او شیدا محمد نے آپریشنل منجیر آصف سلیم اورمیڈیا کوارڈی نیٹر شائستہ حکیم کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ تین ماہ میں 60ملین روپے کی لاگت سے دریائے سوات سے ایکسپریس لائن بیچھا یا جائیگا، اس وقت 75ٹیوب ویلوں میں سے زیادہ تر پانی کی کمی کی وجہ سے بند ہیں، انہوں نے کہا مینگورہ شہر میں ڈبلیو ایس ایس سی نے پانی کی کمی کے باعث ایمرجنسی نافذ کردی ہے،اس لئے عوام کو چاہیئے کہ وہ پانی کے استعمال میں کافی احتیاط سے کام لیں اور ضرورت سے زیادہ پانی استعمال کرنے سے گریز کریں، انہوں نے کہا کہ 2018 میں مینگورہ شہر میں پانی کی شدید کمی تھی جسے پورا کرنے کیلئے ہم نے ٹیوب ویلوں کی تعداد 52سے بڑھا کر 75 کردی لیکن اب شدید خشک سالی کے سبب پانی کی سطح نیچے گر گئی ہے جس کی وجہ سے پانی کی قلت نے سر اٹھا لیا ہے، انہوں نے کہا کہ ہمیں احساس ہے کہ عوام کو ان کی ضرورت کے مطابق بروقت پانی میسر نہیں جس سے انہیں مشکلات کا سامنا ہے، ڈبلیو ایس ایس سی اپنے طور پر اس کمی کو پوراکرنے کے لئے ہر ممکن قدم اٹھا رہی ہے، پانی کی خستہ حال لائنوں کی جگہ نئی لائنیں نصب کرنے کے ساتھ ساتھ نئے ٹیوب ویل بھی قائم کرنے کے لئے تمام تر دستیاب وسائل بروئے کار لارہے ہیں، انہوں نے کہا کہ چونکہ اس وقت شہر بھر میں پانی کا بحران ہے لہٰذا عوام کو بھی اس ضمن میں اپنی ذمہ داریاں پوری کرنی چاہیئے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More