سوات،63مقامات پر جنگلات میں آتشزدگی،61 پر قابو پا لیا گیا

یکم جون سے اب تک ریسکیو 1122 سوات کے جوانوں نے مجموعی طور پر 63 تک جنگلات اور پہاڑی سلسلوں پر لگی اگ کے اپریشن میں حصہ لیا

سوات(زما سوات ڈاٹ کام ) ریسکیو1122 سوات نے یکم جون سے 10 جون  2022 تک مسلسل آپریشن کے بعد مختلف تحصیلوں کے مختلف پہاڑوں اور جنگلوں میں 61 تک مقامات پر لگی آگ پر قابو پالیا ہیں جبکہ دو مقامات پر اب بھی ریسکیو اپریشن جاری ہے۔ یکم جون سے اب تک ریسکیو 1122 سوات کے جوانوں نے مجموعی طور پر 63 تک جنگلات اور پہاڑی سلسلوں پر لگی اگ کے اپریشن میں حصہ لیا جس میں اب تک 61 مقامات کی اگ پر مکمل قابو پا لیا گیا ہے جس میں مٹہ سمبٹ، کوستان گٹ سیدو شریف، خوازہ خیلہ، مٹہ گورڑہ،بریم، فضاگٹ، گلی باغ، شینگرئ چارباغ، منگلور، برہ بانڈئ، شلہنڈ کبل، شنگواٹئ مٹہ، کوٹا ابوہا، سیگرام، رحیم آباد، کبل، کوٹلئ کبل، مٹہ کوز شور، کوٹ چارباغ، پٹھانے مینگورہ، سرسنئ کبل، دیولئ کبل، بہا مٹہ، اسلام پور، شموزئ بریکوٹ، املوک درہ بریکوٹ، چارباغ، لالکو سخرہ مٹہ، سنگوٹہ، جان آباد چارباغ، مالم جبہ، سیدو شریف، بالیگرام منگورہ، جاونڈ کبل، راحت کوٹ کبل، ڈھیرئ بابا خوازہ خیلہ، بھٹی خوازہ خیلہ، گلکدہ منگورہ، میاندم، کوزہ بانڈئ کبل، دنگرام کوکارئ، پانڑ منگورہ، خریڑئ مٹہ، گاشکوڑ خوازہ خیلہ، برہ بانڈئ اور کانجو ٹاؤن شپ میں لگی اگ پر مکمل قابو پا لیا گیا ہے جس میں بعض مقامات پر دو سے زیادہ مرتبہ بھی اگ لگ چکی ہے، جس میں منگورہ پھٹانے، بریکوٹ، کبل اور کوٹ چارباغ کے پہاڑوں اور جنگلوں پردو دو روز تک مسلسل اپریشن جاری رہا، جبکہ دو مقامات پر اب بھی ریسکیو اپریشن جاری ہے جس میں سنگوٹہ اور املوک درہ بریکوٹ کے پہاڑی سلسلے اور جنگل شامل ہیں۔دس دنوں کے اس اپریشن میں ریسکیو 1122 سوات کے تقریبا 200 سے زائد جوانوں نے مختلف اوقات میں مسلسل حصہ لیا جبکہ آگ بجھانے کے عمل کے دوران سات فائر ویکلز ، دو واٹر براوزرز اور 15 ایمبولینسز نے بھی مسلسل حصہ لیا۔ ریسکیو 1122 کے جوان 24/7 ہائی الرٹ پر ہے اور کسی بھی قسم ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تیار ہیں۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More