زیب النساء جیلانی کا امریکی وفد کے ہمراہ خپل کور کا دورہ

اس موقع پر سالانہ تقریب تقسیم انعامات کے منعقدہ پروگرام میں چھوٹے چھوٹے ننے پھول جیسے بچّوں اور بچیوں نے ویلکم سونگ، ٹیبلو،، ملّی نغمے پیش کرکے مہمانانی خصوصی سے داد وصول کئ

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سوات ریلیف اینی شیٹیو(ایس آر آئی) ارگنائزیشن کی چیف ایگزیکٹیو اور والی سوات کی نواسی زیب النساء جیلانی اوران کے ساتھ امریکہ سے آئے ہوئے وفد نے  خپل کور ویلج پرائمری کیمپس اور ہاسٹل ویلج کا دورہ کیا اور خپل کور ویلج پرائمری کیمپس سکول کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات کے تقریب میں بھی شرکت کی۔ وہاں ڈائریکٹر خپل کور فاونڈیشن،اختر علی،سکول کی پرنسپل صاحبہ اور انچارج  بھی انکے ہمراہ تھی۔مہمانی خصوصی نے مختلف کلاس رومز اور ہاسٹل فلیٹس میں جا کر بچوں اور بچیوں سے ملی اور ان سے سوال وجواب بھی کیے۔بچوں کی تعلیمی کارکردگی اور خپل کور ویلج ہاسٹل میں ننھے یتیم بچوں اور بچیوں کو ملنے والی سہولیات پر خوشی کا اظہار۔ اس موقع پر سالانہ تقریب تقسیم انعامات کے منعقدہ پروگرام میں چھوٹے چھوٹے ننے پھول جیسے  بچّوں اور بچیوں نے ویلکم سونگ، ٹیبلو،، ملّی نغمے پیش کرکے مہمانانی خصوصی سے داد وصول کئے۔سالانہ امتحان میں فرسٹ،سیکنڈ اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے بچوں کو کیش پرائز اور انعامی شیلڈ دئے گئے۔آخر میں مہمانی خصوصی کوخپل کور فاونڈیشن کی طرف سے روائتی شال بھی پہنایا گیا۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More