سوات، ون وہیلنگ اور بھاری آواز والے سلینسروں پر پابندی عائد

پابندی کا اطلاق 60 روز کے لئے ہوگا

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) ضلع سوات میں دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے ون ویلنگ، بھاری آواز والی موٹر سائیکل سلنسرز، تیز آواز پیدا کرنے والے سپیشل سلنسرز کے استعمال پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ/ڈپٹی کمشنر سوات جنید خان کی جانب سے جاری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ اس قسم کے حرکات ہائی بلڈ پریشر اور دل کے مریضوں کیلئے نا قابل برداشت ہیں اور عوام کے طرف سے متعدد بار درخواست کی گئی جس کے بناء پر ضلع بھر میں دفعہ 144نافذ کرتے ہوئے موٹر سائیکل سلنسرز میں کسی قسم کی تبدیلی کرنے اور بھیجنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ خلاف ورزی کی صورت میں سیکشن 188 پی پی سی کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ پابندی کا اطلاق 60 روز کے لئے ہوگا۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More