ایس آرآئی کی جانب سے آگاہی ورکشاپ کا انعقاد

ورکشاپ کے شرکاء کو بیسک کمیونیٹی منیجمنٹ اسکلز ٹریننگ دی گئی

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سوات ریلیف انیشیٹیو(ایس آر آئی) کی جانب سے مختلف تنظیموں کے لئے آگاہی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں علاقہ سیدوشریف،اسلامپوراور دیگر علاقوں کے تنظیموں نے حصہ لیا جس کو ایس آر آئی نے قائم کیا ہے،ورکشاپ میں تنظیم کے ارکان کی صلاحیتوں کو اجاگر نے کے ساتھ ساتھ علاقے میں موجود مسائل کی نشاندہی اور اس کے حل کے لئے پلان اور طریقہ کار بنانا، اور ان مسائل کو لائن ڈیپارٹمنٹ اور متعلقہ اداروں کے ساتھ رابطے پر حل کرنا، ورکشاپ کا انعقاد خپل کور ماڈل سکول میں کیا گیا جس میں تمام تنظیموں کے عہدیداروں اور ممبران نے شرکت کی۔ورکشاپ کے شرکاء کو  بیسک کمیونیٹی منیجمنٹ اسکلز ٹریننگ دی گئی، ٹریننگ ایس آرآئی کی جانب سے دی گئی  جس میں شرکاء نے بھر پور دلچسپی کا اظہار کیا۔ٹریننگ کے شرکاء کو تنظیم کے صدر اور سیکرٹری کا بنیادی مقصد اور ذمہ داریوں اور گاؤں کے مختلف مسائل کے حوالے پلان کے بنانے کی طریقہ کار پر تفصیلی بریفنگ دی گئی،اس کے ساتھ ساتھ سکول داخلوں،صفائی،صحت اور بے روزگاری کے حوالے سے بھی ٹریننگ دی گئی۔ٹریننگ میں بتایا گیا کہ ان تمام مسائل کو حل کیسے کیا جائے گا جبکہ منتخب عوامی نمائندوں لائن ڈیپارٹمنٹ اور مقامی ایم پی ایز تک رسائی کیسے حاصل کی جا سکتی ہے۔ٹریننگ کے شرکاء نے بھی اپنی تجاویز دی اور کہا کہ ٹریننگ کے ذریعے انہوں نے بہت کچھ سیکھ لیا ہے جسے وہ عمل میں لا کر علاقے کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کریں گے۔ٹریننگ کے اختتام پر تمام شرکاء میں تعریفی اسناد بھی تقسیم کیئے گئے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More