مہنگائی کے تناسب سے چھ فیصد منافع بڑھایا جائے، آل سوات پیٹرولیم ڈیلر ایسو سی ایشن

انتظامیہ کو چاہیے کہ وہ پہلے چیک اپ کریں اور پھر قانونی کاروائی عمل میں لائیں

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ) آل سوات پیٹرولیم ڈیلر ایسو سی ایشن کے صدر خضر حیات، جنرل سیکرٹری نجیب اللہ اور دیگرکابینہ کے اراکین نے سوات پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی کے تناسب سے چھ فیصد منافع بڑایا جائے کیونکہ اشاریہ 93 فیصد منافع انتہائی کم ہے جس سے کاروبار چلانا ہمارے لئے مشکل ہے اور کاروبار نقصان میں جارہا ہے، انہوں نے کہا کہ انتظامیہ بغیر آئل ٹینک چیک کئے گرفتاریاں اور مقدمات درج کررہے ہیں جو کہ سراسر ظم اور زیادتی ہے انتظامیہ کو چاہیے کہ وہ پہلے چیک اپ کریں اور پھر قانونی کاروائی عمل میں لائیں، انہوں نے کہا جب پیٹرول مہنگا ہوتا ہے تو پمپس پر لوگوں کا رش زیا دہ ہوتا ہے اور اکثر لوگ انتشار پیدا کرتے ہیں جس سے پمپ عملے کو مشکلات کا سامنا ہوتا ہے لہٰذا انتظامیہ اس دوران پمپس کے لئے سیکورٹی کا انتظام کریں، انہوں نے کہا کہ  ضلع بھر میں کل 300 پیٹرول پمپس ہے جس میں اوسطاً 2400 کے قریب ملازمین کام کر رہے ہیں،پیٹرولیم مصنوعات مہنگا ہونے کی وجہ سے سیل میں 40 فیصد کمی آئی ہے، سیل میں کمی کی وجہ سے ملازمین کی تنخواہیں اور دیگر اخراجات پورے نہیں ہو رہے،انہوں نے کہا کہ تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث حالیہ منافع پر کاروبارچلا ناممکن نہیں ہے، اگر حکومت نے 6 فیصد تک اضافہ نہ کیا تو مجبوراً ہمیں اپنا کاروبار بند کرنا پڑے گا، اگر ہمارے مطالبات نہ مانے گئے تو یکم جولائی کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل طے کرینگے۔ 

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More