سوات، تحصیل بابوزئی کے نو منتخب72 کونسلروں نے حلف اٹھا لیا

نو منتخب ارکان میں خواتین، یوتھ، کسان اور جنرل کونسلرز شامل تھے

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سوات کی تحصیل بابوزئی میں نو منتخب 72 نیبر ہوڈ اور جنرل کونسلر ارکان نے حلف اُٹھالیا۔ تقریب حلف برداری ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریاض علی خان کی صدارت میں ہوئی جہاں پر نو منتخب ارکان سے حلف لیا گیا۔ نو منتخب ارکان میں خواتین، یوتھ، کسان اور جنرل کونسلرز شامل تھے۔ارکان نے حلف اٹھاتے ہوئے کہا کہ وہ بلدیاتی ااختیارات کا جائز استعمال کریں گے اور کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کا حصہ نہیں بنیں گے، وہ آئین پاکستان اور قوانین کی پاسداری کریں گے اور اپنے ملک و قوم کی خدمت کو اپنا شعار بنائیں گے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More