سٹی مئیر شاہد علی خان نے حلف اٹھا لیا، تحصیل کو ماڈل بنانے کا عزم

ودودیہ ہال سیدوشریف میں منعقد ہ تقریب میں مختلف الخیال لوگوں کے علاوہ سرکاری حکام اورسرکاری لوگوں نے کثیرتعدادمیں شرکت کی

سوات (زما سوات ڈاٹ کام )سوات کی تحصیل بابوزئی سٹی میئر شاہد علی خان نے اپنے عہدے کا حلف لے لیا، ودودیہ ہال سیدوشریف میں ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنرنے شاہدعلی خان سے ان کے عہدے کاحلف لیا، تحصیل بابوزئی کے مسائل حل کرانااورعلاقے کوحقیقی معنوں میں ماڈل تحصیل بنانا اولین ترجیح ہے، مینگورہ شہرمیں ٹریفک کا مسئلہ حل کرنے کیلئے تمام تراقدامات اٹھائیں گے، لوگوں کوپینے کے صاف پانی کی فراہمی کویقینی بنانا ہدف ہے، منتخب میئر کاتقریب حلف برداری کے موقع پر پہلاخطاب، تفصیلات کے مطابق منتخب میئرتحصیل بابوزئی شاہدعلی خان نے اپنے عہدے کاحلف اٹھا لیا، ودودیہ ہال سیدوشریف میں منعقد ہ تقریب میں مختلف الخیال لوگوں کے علاوہ سرکاری حکام اورسرکاری لوگوں نے کثیرتعدادمیں شرکت کی، ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر سوات فریداللہ خان خٹک نے شاہدعلی خان سے ان کے عہدے کاحلف لیا، حلف برداری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شاہدعلی خان نے کہا کہ میں حلقہ کے لوگوں کامشکور ہوں جنہوں نے مجھے عزت واحترام دیکر منتخب کیا ہے میں اللہ تعالیٰ کاشکریہ اداکرتاہوں کہ اللہ پاک نے مجھے اس منصب پر لایاہے۔انہوں نے کہا کہ میرے لئے اپوزیشن اورحکومتی ممبران دونوں برابرہیں اورترقیاتی فنڈز میں ہرایک کوانصاف کیساتھ حصہ دیاجائیگاہم سب کوساتھ لیکرچلیں گے، تب ہی علاقے کے مسائل کاحل ممکن ہوگا چونکہ تحصیل بابوزئی اس وجہ سے ایک انفرادی حیثیت رکھتاہے کہ یہ مالاکنڈ ڈویژن کاہیڈکوارٹرہے، لہٰذا ہمارے کاندھوں پرزیادہ ذمہ داریاں پڑتی ہیں،اپنے خطاب میں مسائل کا ذکر کرتے ہوئے شاہد علی خان نے واضح کیا کہ ہماراسب سے بڑا مسئلہ بے ہنگم ٹریفک کاہے، جس کے باعث عام شہری اذیت میں پھنسے ہوئے ہیں ہماری پوری کوشش ہوگی کہ اس مسئلے کاآپ سب کے مشورے سے وسیع المیعاد حل نکالاجائے، دوسرابڑا مسئلہ صاف پانی کی فراہمی کا ہے، جیسا کہ آپ سب جانتے ہیں کہ آبادی میں اضافے کی وجہ سے ضروریات میں بے تحاشہ اضافہ ہورہا ہے اورپانی کے بغیر زندگی کاگزربسرناممکن ہے، ترجیحی بنیادوں پرصاف پانی کی فراہمی یقینی بنائی جائیگی،انہوں نے کہا کہ ہمارے علاقے کواللہ تعالیٰ نے قدرتی خوبصورتی سے نوازاہے ٹورزم سے عوام اورحکومت دونوں کوبڑافائدہ ہوتاہے اس علاقے میں نئے نئے تفریح کے پارکس اورپوشیدہ خوبصورت علاقوں کوٹورنامنٹ اورعام لوگوں کیلئے جدید سہولیات سے آراستہ کیاجائیگاتاکہ زیادہ سے زیادہ معاشی فائدہ حاصل ہو، اسپتالوں کی حالت کواگردیکھاجائے توان میں بھی بہتری کی ضرورت ہے۔ ہمارے بچے جب میٹرک سے فارغ ہوتے ہیں توکالجز میں داخلے کیلئے ذلیل وخوارہوتے رہتے ہیں زیادہ توجہ تعلیمی اداروں پردینے کی ضرورت ہے تاکہ ہماری آنی والی نسل تعلیم یافتہ ہواورمعاشرے کیلئے بوجھ نہ بنیں۔ اگرلوکل سطح پر گلی کوچوں کودیکھاجائے توان کی حالت زاربھی قابل رحم ہے آپ میں سے جوبھی ممبران یونین کونسل کی سطح پر منتخب ہوئے ہیں، ان کی ذمہ داری ہے کہ اپنے علاقے کی بہتری کیلئے دل وجان سے محنت کریں کیونکہ ہم انہی لوگوں کے ووٹوں سے اس مقام پر پہنچے ہیں اوران کاہم پرحق بنتاہے کہ ان کی  بہتری کیلئے کام کیاجائے۔ سرکاری دفاترمیں بیٹھے ہوئے تمام افسران عام آدمی کے ٹیکس کے پیسوں سے سہولیات سے آراستہ ہیں ان کاکام عام آدمی کی خدمت ہے، مجھے امید ہے کہ ہرسرکاری نمائندہ اپنی تمام ترتوانائی عوامی خدمت میں صرف کریگا۔ مسائل بہت ہیں اوروقت کے ساتھ ساتھ سب کے حل کرنے کی کوشش کی جائیگی۔انہوں نے صحافی برادری اورمیڈیا کے نمائندوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے توقع ہے کہ علاقے کی بہترمفادات کومدنظررکھتے ہوئے صحافی برادری ہمارے ساتھ بھرپور تعاؤن کریں گے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More