دریائے سوات کے کنارے ہر قسم کی تعمیرات پر دفعہ 144 کے تحت مکمل پابندی عائد

دریائے سوات کے کنارے اور واٹر کورسز پر ہونے والی بڑے پیمانے پر تعمیرات تجاوزات کا باعث بنی ہیں

 سوات ( زما سوات ڈاٹ کام )ضلع سوات میں ابادی اور املاک کے تحفظ کے لیے دریائے سوات کے کنارے ہر قسم کی تعمیرات پر دفعہ 144 کے تحت مکمل پابندی عائد کردی گئی ہے۔ خلاف ورزی پر سیکشن 188 پی پی سی کے تحت کاروائی کی جائیگی۔ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ و ڈپٹی کمشنر سوات جنید خان کی جانب سے جاری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ تجزیے اور جائزے سے معلوم ہوا  ہے کہ دریائے سوات کے کنارے اور واٹر کورسز پر ہونے والی بڑے پیمانے پر تعمیرات تجاوزات کا باعث بنی ہیں اور سیلاب کی صورت میں تحفظ کو یقینی بنانے کی کوششوں کو نقصان پہنچا رہی ہے۔ حکم نامے میں خیبرپختونخوا کے دریا کے تحفظ کے ایکٹ کے سیکشن(3)کے ذیلی سیکشن(اے)کا ذکر کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ کوئی بھی شخص کسی بھی تجارتی عمارت یا غیر تجارتی عمارت کی تعمیر یا کوئی دوسرا ترقیاتی کام نہیں کرے گاجو دریا کے اطراف دو سو فٹ کے احاطے کے اندر کی جائے۔ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ دریا کے کنارے تعمیرات متعلقہ محکموں یا مجاز اتھارٹی کی منظوری کے بغیر کی جا رہی ہیں۔۔حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ اس طرح کی تعمیرات نے عوامی املاک اور آبادی کو بہت نقصان پہنچایا ہے لہذا کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کے لیے ضلع میں دریائے سوات کے کناروں پر ہر قسم کی تعمیرات پر پابندی عائد کرنا ضروری ہو گیا تھا۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More