مینگورہ میں پانی کا بحران،مئیر شاہد علی نے ڈبلیو ایس ایس سی سے ریکارڈ طلب کرلیا

پانی بحران کے حوالے سے ٹی ایم اے ہال مینگورہ میں سٹی میئرشاہدعلی خان کی صدارت میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا

سوات (زما سوات ڈاٹ کام) مینگورہ شہر میں پانی بحران کے پیش نظر میئر شاہد علی نے ڈبلیو ایس ایس سی حکام سے ریکارڈ طلب کر لیا پانی بحران پرقابو پانے اورعوام کو تسلسل کیساتھ پانی کی فراہمی کویقینی بنانے کیلئے جنگی بنیادوں پر اقدامات اٹھانے کی ہدایت ٗمینگورہ شہراورگردونواح میں 70فیصد لوگوں کو پانی کے حوالے سے مشکلات بارے میئرشاہدعلی نے اجلاس کو عوامی تشویش سے آگاہ کیا، میئربابوزئی نے واساء سے تمام تفصیلات طلب کرلیااورریکارڈ بھی چیک کیاعوامی مفادات پرکسی قسم کاسمجھوتہ نہ کرنے اورعوامی مفادات کیلئے آخری حد تک جانے کاعزم، تفصیلات کے مطابق مینگورہ شہراورگردونواح کے لوگوں کو پانی کی عدم فراہمی اورشہرمیں پانی بحران کے حوالے سے ٹی ایم اے ہال مینگورہ میں سٹی میئرشاہدعلی خان کی صدارت میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں واساء کے سی ای او شیداء محمد، جی ایم آصف سلیم اوردیگر متعلقہ حکام کے علاوہ تحصیل بابوزئی کے ممبران محمدرحمان عرف سپین خان، حیدرعلی اوردیگرنے شرکت کی، اس موقع پر میئرشاہدعلی خان نے مینگورہ شہرمیں پانی بحران اور70فیصد لوگوں کوپانی کادرپیش مسئلہ بارے متعلقہ حکام کوعوامی تشویش سے آگاہ کیااورواساء نے اب تک ہونیوالے اقدامات کی تفصیل اورریکارڈ بھی طلب کیا، اورواساء کی طرف سے پیش کردہ ریکارڈ بھی چیک کیااورہدایت کی کہ لوگوں کو درپیش پانی کامسئلہ ترجیحی بنیادوں پرحل کرانے کیلئے جنگی بنیادوں پر اقدامات اٹھائی جائے انہوں نے کہا کہ عوامی مفادات عزیز ہیں جس پر کسی قسم کاسمجھوتہ نہیں کیاجائیگا۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ اگروہ عوامی مفادات کیلئے اقدامات اٹھائیں گے توان کے ساتھ بھرپور تعاؤن کیاجائیگاشہرمیں پانی بحران پرقابو پانے اوراس سلسلے میں تمام وسائل بروئے کارلائیں گے عوام نے ہمیں اپنے مسائل کے حل کیلئے منتخب کیاہے انشاء اللہ اپنے فرائض سرانجام دینے میں غفلت اورلاپرواہی سے کام نہیں لیں گے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More