آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس کا احتجاجی مظاہرہ

وفاق کے طرز پر صوبائی حکومت بھی کنونس الاونس میں سو فیصد اضافہ کرے، ینگ ٹیچر کو ان کے تاریخ تقرری سے مستقل کیا جائے

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ) آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس کے اراکین کا سوات پریس کلب کے سامنے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہری، مظاہرین گورنمنٹ پرائمری سکول نمبر 4ملابابا مینگورہ سے روانہ ہوکر نعرو ں کی گونج میں پریس کلب پہنچ گئے، پریس کلب کے سامنے مطالبات کے حق میں خوب نعرہ بازی کی، مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین آگی گا روشن علی،سرپرست اعلیٰ پرنسپل علی شیر خان،ممبر ایگزیکٹیو کمیٹی مولانا میاں نوربادشاہ،ممبر ایگزیکٹیو کمیٹی حافظ محمد علی، انور خان، ارشاد علی، بشیر احمد، اکسا سوات صدر اختر حسین، کلرکس ایسو سی ایشن صدر علی رحمن، کلاس فور ایسو سی ایشن کے صدر سید خطاب، آل ٹیچر ایسو سی کے صدر ہمایون محبوب، ینگ ٹیچر ایسو سی ایشن کے صدر نواب فرید اور دیگر نے کہا کہ بجٹ دستاویز کے شق این کو فوری طور پر ختم کردیا جائے، ہم پنشن اصلاحات کے نام پر حکومت ظالمانہ پالیسیوں کے مذمت کرتے ہیں، میڈیکل الاؤنس کوکسی صورت صحت کارڈ میں ضم نہیں ہونے دیں گے، وفاق کے طرز پر صوبائی حکومت بھی کنونس الاونس میں سو فیصد اضافہ کرے، ینگ ٹیچر کو ان کے تاریخ تقرری سے مستقل کیا جائے، انہوں نے کہا کہ ینگ ایسو سی ایشن کے صوبائی صدر عطا ء الرحمن کو فوراً بحال کیا جائے، سی پی فنڈ کا قیام جو کہ ایک ظالمانہ اقدام ہے اس فیصلے کو واپس لیا جائے، صوبہ خیبر پختونخوا کے سرکاری ملازمین سے امتیازی سلوک نہ کیا جائے، موجودہ پنشن پالیسی میں جو ترامیم کئے گئے ہیں ہم کسی صورت اس کو ماننے کے لئے تیار نہیں، صوبائی حکومت سرکاری ملازمین جملہ مطالبات کو 30جون تک منظور کرے، بصورت دیگر اگیگا خیبر پختونخوا کے پلیٹ فارم سے تمام ملازمین صوبہ گیر احتجاج پر مجبور ہوجائیں گے۔ 

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More