سبزی منڈٰی منتقلی پر مزدوروں کے تحفظات کا ازالہ کیا جائے گا، شاہد علی

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹی ایم اے ہال میں سبزی منڈی مینگورہ کے اونرز کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ) میئر سٹی کونسل بابوزئی سوات شاہد علی خان نے کہا ہے کہ سبزی منڈی مینگورہ کی منتقلی کے حوالے سے مزدوروں کے تحفظات کا ازالہ کیا جائیگا، مزدوروں کے حقوق پر سودے بازی نہیں کی جائے گی، منڈی منتقلی سے زیادہ تر غریب لوگ متاثر ہوئے ہیں لہذا اس سلسلے میں انتظامیہ اور محکمہ زراعت کے حکام کے ساتھ مل بیٹھ کر غریب مزدوروں کیلئے اقدامات کرنے ہونگے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹی ایم اے ہال میں سبزی منڈی مینگورہ کے اونرز کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اس موقع پر سوات ٹریڈرز فیڈریشن کے صدر عبدالرحیم، سبزی وفروٹ مارکیٹ کمیٹی کے چیئرمین حمید خان، نورحسن اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔شاہدعلی خان نے کہا کہ ہم پہلے بھی منڈی کی منتقلی میں مزدوروں کے ساتھ تھے اور بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے  اوڈیگرام کو سبزی منڈی منتقلی کے حوالے سے اڑھتیوں، مزدوروں اور دیگر طبقات کے تحفظات کو ختم کیا جائے گا، منڈی منتقلی میں زیادہ تر غریب لوگ متاثر ہوتے ہیں لہذا اس سلسلے میں انتظامیہ اور محکمہ زراعت کے حکام سے بیٹھ کر غریب مزدوروں کے حق میں اقدامات کرینگے  کسی کے ساتھ ناانصافی نہیں ہوگی۔اس حوالے سے مسائل حل کرینگے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More