ایس آر آئی کی جانب سے غریب افراد نے بلا سود قرضوں کی تقسیم

زیب النساء جیلانی کا کہنا تھا کہ ہمارے آباو اجداد نے سوات اور سوات کے لوگوں کی خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ہیں

سوات(زما سوات ڈاٹ کام)سوات ریلیف انیشٹیو کی چیئر پرسن زیب النساء جیلانی نے سمال بزنیس پروگرام کےتحت غریب اور نادار افراد میں کاروبار کے لئے قرضہ کے چیکس تقسیم کردئے۔ اس سے قبل  بھی غریب خاندانوں میں کاروبار کے لئے رقم تقسیم کی جاچکی ہیں جس کے ذریعے وہ اپنا کاروبار چلا رہے ہیں۔ شاہی خاندان سے تعلق رکھنے والی زیب النساء جیلانی  نے گزشتہ روز مستحق خاندانوں  کو بلا سود قرضے دئے تاکہ  وہ اپنے خاندان کی کفالت کے لئے کاروبار شروع  کرسکیں۔ اس موقع پر چیئر پرسن سوات ریلیف انیشٹیو زیب النساء جیلانی کا کہنا تھا کہ ہمارے آباو اجداد نے سوات اور سوات کے لوگوں کی خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ہیں، میری بھی یہ خواہش ہے اور یہ مشن ہے کہ ان کے نقش و قدم پر چل کر سوات کے غریب اور نادار لوگوں کی خدمت کرسکوں۔انہوں نے کہا کہ سوات کے لوگوں میں بہت ٹیلنٹ موجود ہیں چاہے وہ دیگر مثبت سرگرمیوں میں ہو یا کاروبار میں، ان لوگوں کو صرف سپورٹ کی ضرورت ہے، قرضے دینے کا مقصد ان لوگوں کو اپنے پیروں پر کھڑا کرنا ہے ،اس سلسلے میں ہم ان کو روزگار کے لئے قرضے دیتے ہیں تاکہ یہ کاروبار شروع کرکے اپنے خاندان کی کفالت کریں اور بہتر معاشرے کی تشکیل میں اپنا کردار ادا کرسکیں۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More