سوات کی تاجر برادری کا لوڈشیڈنگ اور مہنگائی کے خلاف شٹر ڈاون کا اعلان

اس حوالے سے گذشتہ روز سوات پریس کلب میں ملاکنڈ ڈویژن کے تاجر برادری کا پر ہجوم پریس کانفرنس ہوئی

سوات(زما سوات ڈاٹ کام ) تاجر برادری نے لوڈشیڈنگ، مہنگائی، بے روزگاری اور دیگر مسائل کے خلاف ڈویژن کی سطح پر شٹرڈاؤن کا اعلان کردیا، عوام کے ساتھ مزید ظلم و ناانصافی ہر گز برداشت نہیں کرسکتے، منگل کو شٹر ڈاؤن رہے گا، میڈیکل سٹورز اور ہوٹل مستثنیٰ، اس حوالے سے گذشتہ روز سوات پریس کلب میں ملاکنڈ ڈویژن کے تاجر برادری کا پر ہجوم پریس کانفرنس ہوئی، جس میں تاجر قائدین اور علاقہ عمائدین نے شرکت کی، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سوات ٹریڈرز فیڈریشن کے صدر حاجی عبدالرحیم، دیر کے صدر انورالدین، ملاکنڈ کے صدر زاور خان، شانگلہ کے صدر سید نظر، بونیر کے صدر فضل ربی خان، ملاکنڈ کے جنرل سیکرٹری سلطان یوسف اور دیگر نے کہا کہ بڑھتی ہوئی مینگائی، بے روز گاری اور طویل لوڈشیڈنگ برداشت سے باہر ہوگئی ہے، عوام کو قدم قدم پر مختلف مسائل اور امشکلات کا سامنا ہے مگر حکومت تماشا دیکھ رہی ہے نہ کسی کو عوام کے حال پر ترس آتا ہے اور نہ ہی کوئی انہیں توجہ دینے کی زحمت تک گوارہ کرتا ہے، انہوں نے کہا کہ اس وقت ملاکنڈ ڈویژن سمیت ملک بھر میں بد ترین لوڈ شیڈنگ ہورہی ہے، بے روزگاری اور روزانہ کی بنیاد پر بڑھتی ہوئی مہنگائی نے عوام سے جینے کا حق چھین لیا ہے، حالات اس حدتک پہنچ گئے ہیں کہ اب ہر مسجد کے سامنے متعد د لوگ بیٹھے بھیک مانگتے نظر آرہے ہیں،ا نہوں نے کہا کہ عوام کو مسائل سے نجات دلانے اور انہیں سہولیات فراہمی میں حکومت ناکام ہوچکی ہے، اب ہمارے پاس صرف ایک ہی راستہ بچا ہے اور وہ ہے احتجاج، منگل کو ہونے والا شٹر ڈاؤن اس کی ایک کڑی ہے اس دن مکمل شٹر ڈاؤن رہے گا تاہم میڈیکل سٹورزاور ہوٹلز اس سے مستثنیٰ ہوں گے۔ 

( خبر جاری ہے )

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More