سٹی مئیر شاہد علی کے دفتر میں لوگوں نے مسائل کے انبار لگا دئے

عوام کے ساتھ تعاؤن نہ کرنیوالے سرکاری لوگوں کیلئے اس علاقے میں کوئی جگہ نہیں ہے

سوات (زما سوات ڈاٹ کام )عوام مختلف مسائل لیکر میئرسٹی سوات شاہدعلی خان کے دفترپہنچ گئے، میئرکے دفتر کے دروازے عام لوگوں کیلئے کھلنے کے بعد لوگوں نے مسائل کے حل کے سلسلے میں میئرکے دفترکارُخ کردیا،ٹی ایم اے آنے والے لوگوں نے واسا، واپڈا، گیس سمیت دیگر سرکاری محکموں کے حوالے سے شکایات کیں اورمیئرکوآگاہ کردیا، لوگوں نے مختلف محکموں کے حوالے سے شکایات کے انبارلگادئیے، شاہدعلی خان کی طرف سے مسائل کے حل کی یقین دہانی۔مینگورہ کے لوگوں نے مسائل کے حل کیلئے میئرشاہدعلی خان کے دفترکارُخ کردیاہے اورروزانہ کی بنیاد پر سیکڑوں افراد شاہدعلی خان کے دفترآکر ان کو مختلف محکموں کے حوالے سے مسائل اورعوامی مشکلات سے آگاہ کرتے ہیں پیرکوبھی لوگوں کی بڑی تعداد میئرکے دفترمیں موجود رہا اورشاہدعلی خان ہرایک کافرداً فرداًمسئلہ سن کر ان کی شکایت نوٹ کرتے تھے، بعدمیں متعلقہ حکام سے رابطہ کرکے ان کوعوامی پریشانی سے آگاہ کرتے ہوئے حل کرنے کی ہدایت کرتے رہے۔ لوگوں نے زیادہ ترواسا، واپڈا، گیس اور دیگرسرکاری محکموں کے حوالے سے شکایات کی انبارلگادئے۔اس موقع پر شاہدعلی خان نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ عوام کے ساتھ تعاؤن نہ کرنیوالے سرکاری لوگوں کیلئے اس علاقے میں کوئی جگہ نہیں ہے، لوگوں نے ہمیں اپنے خدمت اورمسائل کے حل کیلئے منتخب کیا ہے، عوامی خدمت میں کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کریں گے، خود کو اس مقصد کیلئے وقف کیاہے انہوں نے کہا کہ واسا اور واپڈاکے حوالے سے کافی شکایات موصول ہورہی ہے جبکہ لوگوں محکمہ سوئی گیس سے بھی کافی پریشان ہے، لہٰذا ان محکموں کے حکام کو اپنا قبلہ درست کرناہوگا، انہوں نے لوگوں کو یقین دہانی کرائی کوان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرانا اولین ترجیح ہے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More