دوا فروش کی دوکان پر نشئی کا حملہ، نشہ اور ادویات کا مطالبہ، انکار پر خود کو زخمی کردیا۔

سوات (زما سوات) مینگورہ میں دوا فروش کی دوکان پر نشئی کا حملہ، نشہ اور ادویات کا مطالبہ، انکار پر خود کو زخمی کردیا۔ پولیس نے موقع پر آکر تحفظ دینے کے بجائے معاملہ رفع دفع کرا دیا۔ تفصیلات کے مطابق مینگورہ کے مصروف ترین بازار حاجی بابا چوک میں ایک نشئی نے دوا فروش سے نشہ آور ادویات کا مطالبہ کیا تاہم دکاندار کی انکار پر نشئی دھمکیوں پر اتر آیا خود کو تیز دھار آلہ سے زخمی کرکے دکاندار کو ڈرانے کی کوشش کی، موقع پر موجود لوگوں کا کہنا ہے کہ مذکورہ مقام پر پولیس معمول کے مطابق موجود ہوتی ہے لیکن آج پولیس کی عدم موجودگی اور پھر جارح کو معاف کرنے اور صلح کرانے کی لاقانونیت قابل مذمت ہے۔ دوا فروش کے مطابق وہ نشہ اور ادویات صرف مستند ڈاکٹرز کے نسخے پر دینے اور ریکارڈ رکھنے پر عمل پیرا ہے۔ جس کی وجہ سے سماج دشمن عناصر کیمسٹوں کو تشدد کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ آئے روز کیمسٹوں سے ایسے عناصر لڑ رہے ہیں۔ ایسے میں پولیس کا مجرمانہ رویہ معاشرے کے لیے ناقابل برداشت ہے۔کمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن ایسے واقعات کی روک تھام کا مطالبہ کرتی ہے اور کیمسٹوں میں احساس عدم تحفظ ختم کرنے کے لیے انتظامیہ سے مدد کی خواستگار ہے۔ انہوں نے ڈپٹی کمشنر سوات جنید خان سے بھی نوٹس لینے کا مطالبہ کیا جبکہ ڈی پی او سوات سے ملوث ملزم اور پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More