اداروں نے عید چھٹیوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا، چیئرمین ڈیڈیک فضل حکیم خان یوسفزئی کی مختلف وفود سے ملاقات میں گفتگو

چیئرمین ڈیڈیک کا کہنا تھا کہ سوات کو امن کا گہوارہ بناتے ہوئے سیاحت کا مرکز بنانا وژن کا حصہ ہے

سوات(زما سوات ڈاٹ کام ) چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان یوسفزئی نے کہا ہے کہ عید الاضحی کی تعطیلات میں متعلقہ سرکاری ادارے ٹھوس اقدامات کرنے اور بہتر خدمات انجام دینے پر خراج تحسین کے مستحق ہیں، ضلعی انتظامیہ،ڈبلیو ایس ایس سی، ریسکیو 1122،سوات پولیس، ٹریفک وارڈنز،محکمہ صحت، سیول ڈیفس، ٹی ایم ایز کے افسران اور اہلکاروں نے بہترین خدمات فراہم کی،صوبائی حکومت ان کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈیڈیک آفس سیدوشریف میں مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع لوگوں اور مختلف وفود نے چیئرمین ڈیڈیک سوات کو اپنے انفرادی اور اجتماعی مسائل سے بھی آگاہ کیا جس پر انہوں نے حل کی یقین دہانی کرائی جبکہ بعض مسائل کو موقع پر متعلقہ افسران سے رابط کرکے حل بھی کیا۔ اس موقع پر فضل حکیم خان یوسفزئی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تمام سرکاری ادراے اور نمائیندے عوام کے سامنے جوابدہ ہیں،عوام کو بہتر سے بہتر سہولیات پہنچانا ہمارا فریضہ ہے، انہوں نے کہا کہ عید کی تعطیلات میں وہ خود سوات میں رہے اور صفائی سمیت تمام انتظامات کے خود مانیٹرنگ کی جبکہ مختلف جگہوں کا دورہ بھی کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ عیدالاضحی کے موقع پر صفائی اور سیاحوں کو سہولیات کی باہم فراہمی اور ٹریفک کی روانی اور امن و امان قائم رکھنے میں اداروں نے جو کردار ادا کیا وہ ایک مثال ہے۔چیئرمین ڈیڈیک کا کہنا تھا کہ سوات کو امن کا گہوارہ بناتے ہوئے سیاحت کا مرکز بنانا وژن کا حصہ ہے۔ انہوں نے عوام سے اداروں کے ساتھ تعاون جاری رکھتے ہوئے سوات کی ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کی اپیل بھی کی

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More