سوات پولیس نے بین الصوبائی کار لفٹر گروہ کو گرفتار کرلیا

ایک کارندہ رش کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگیا

سوات(زما سوات ڈاٹ کام)سوات کی وادی مالم جبہ سے سیاحوں کی گاڑی چوری کرنے والے بین الصوبائی گروہ کو گرفتار کرلیا گیا۔ایک کارندہ رش کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگیا۔ایڈیشنل ایس پی ارشدخان نے ڈی پی اوآفس میں ڈ ی ایس پی خوازہ خیلہ اعجاز خان اور ڈی ایس پی سیدوشریف عطاء اللہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ جمعرات کی شام ملتان کے رہائشی سیاح عبدالرحمان نے پولیس کو اطلاع دی کہ ان کی گاڑی کو چوری کرلیا گیا ہے جس پر پورے ضلع میں پولیس نے متحرک ہوکر جگہ جگہ ناکے لگادئے۔تلی گرام چیک پوائنٹ پر حولدارعمران خان نے چوری شدہ گاڑی کو روک کر اس میں سوار کارلفٹر سجاد خان ولد فاروق شاہ سکنہ مردان کو گاڑی سمیت گرفتار کرلیا۔ پولیس نے گینگ کے دیگر افرادکی تلاش شروع کردی اور منگلور کے مقام پر پولیس کی ناکہ بندی دیکھ کر کار میں سوار ایک کارلفٹرجانس ولد علی برہان سکنہ ہاتھیان مردان فرار ہوگیا جبکہ ایڈیشنل ایس ایچ او سرفرازخان نے دوسرے کارلفٹرعارف ولد عجب خان سکنہ پارہوتی مردان کو گاڑی سمیت گرفتار کرلیا۔انہوں نے کہاکہ کارلفٹرگینگ اپنی کار میں سیاحوں کے روپ میں واردات کرنے آئے تھا تاہم سوات پولیس نے دھرلیا،انہوں نے کہاکہ کارلفٹر گروہ پنجاب،اسلام آباد اور خیبر پختونخوا کے مختلف تھانوں کو کارلفٹنگ کے مقدمات میں مطلوب ہیں۔ فرار ملزم جانس کی گرفتاری کے لئے کارروائی جاری ہے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More