شہریوں کی جانب سے کم گیج پر پیٹرول فروخت ہونے کی شکایات، میگا انسپیکشن مہم کا آغاز

اس سلسلے میں چند پٹرول پمپوں کو معیاری وزن اور پیمائش کی خلاف ورزی پر وارننگ دی گئی ہے

سوات(زما سوات ڈاٹ کام )کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شوکت علی یوسفزئی کی ہدایت پر ضلع سوات میں میگا انسپکشن مہم شروع کر دی گئی ہے جہاں مختلف پٹرول اور سی این جی سٹیشنز کو معیار اور مقدارکے مطابق چیک کیا جا رہا ہے۔ یہ انسپکشن ضلع کے مختلف پیٹرول پمپس پر کم گیج پر پیٹرول فروخت کرنے پر شہریوں کی جانب سے مختلف شکایات موصول ہونے پر شروع کیا گیا ہے۔ میگا انسپیکشن مہم ضلع کی مختلف تحصیلوں میں جاری ہے جس میں اسسٹنٹ کمشنرز اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز ٹیموں کے ہمراہ روزانہ پٹرول پمپس کا معائنہ کر رہے ہیں۔ اس سلسلے میں چند پٹرول پمپوں کو معیاری وزن اور پیمائش کی خلاف ورزی پر وارننگ دی گئی ہے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More