ڈیزل کی قیمت میں کمی، ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی ملاکنڈ ڈویژن نے نیا کرایہ نامہ جاری کردیا

مینگورہ سے پشاور فلائن کوچ کا کرایہ 442 روپے اور عام بس کا کرایہ416 روپے مقرر کیا گیا ہے

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) وفاقی حکومت کی جانب سے ڈیزل کی قیمتوں میں 15 جولائی 2022 ء سے کمی کے بعد ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی ملاکنڈ ڈویژن نے ڈیزل سے چلنے والی گاڑیوں کیلئے نیا کرایہ نامہ جاری کیا ہے۔ سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی ملاکنڈ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ یاداشت کے مطابق ملاکنڈ ڈویژن میں ڈیزل کی فی لیڑ قیمت 242.00 روپے مقرر کی گئی ہے۔ نئے کرایہ نامے میں دی گئی تفصیلات کے مطابق مینگورہ سے پشاور فلائن کوچ کا کرایہ 442 روپے اور عام بس کا کرایہ416 روپے مقرر کیا گیا ہے۔ اسی طرح مینگورہ سے مردان فلائنگ کوچ کا کرایہ275 روپے او رعام بس کا کرایہ 259 روپے، پیر بابا 198 روپے اور عام بس کا کرایہ 186 روپے، الپوری167 روپے اور عام بس کا کرایہ 157 روپے، بیشام265 روپے او ر عام بس کا کرایہ 249 روپے اور تیمر گرہ کیلئے فلائن کوچ کا کرایہ224 روپے او ر عام بس کا کرایہ 211 روپے مقرر کیا گیا ہے۔ اسی طرح ضلع شانگلہ تحصیل الپوری سے مینگورہ فلائن کوچ کا کرایہ 167 روپے اور عام بس کا کرایہ 157 روپے، بشام سے مینگورہ فلائنگ کوچ کا کرایہ 265  روپے اور عام بس کا کرایہ 259 روپے، الوچ سے مینگورہ فلائن کوچ کا کرایہ296 روپے اور عام بس کا کرایہ278 روپے مقرر کیا گیا ہے۔ضلع بونیر کے پیر با با سے پشاور کیلئے فلائنگ کوچ کا کرایہ 396 روپے اور عام بس کا کرایہ 373 روپے, مردان کیلئے باالترتیب  249 اور 235 جبکہ پیر بابا سے مینگورہ فلائنگ کوچ کا کرایہ 149 روپے اورعام بس کا کرایہ140 روپے  مقرر کیا گیا ہے۔ یاداشت میں کہا گیا ہے کہ تعلیمی اداروں اور مدارس کے طلباء، معزور افراد اور 60 سے زائد عمر کے بزرگ شہریوں سے 50فیصد کرایہ وصول کیا جائے گا۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More