خیبر پختونخوا میں مون سون کی بارشوں نیا سلسلہ کل سے شروع ہونےکا امکان

پی ڈی ایم اے کی جانب سے ضلعی انتظامیہ کو بارشوں کے باعث کسی بھی ناخوشگوار صورتحال میں چھوٹی بڑی مشینری کی دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے

سوات(زما سوات ڈاٹ کام )پی ڈی ایم اے نے صوبے کی تمام ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کے لیے مراسلہ جاری کردیا۔ تیز ہواؤں اور بارشوں کے پیش نظر صوبے کے حساس علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔تیز بارشوں کے باعث فلش فلڈنگ کے باعث ندی نالوں میں طغیانی  کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا سلسلہ 28 جولائی تک جاری رہنے کا امکان ہے۔پی ڈی ایم اے کی جانب سے ضلعی انتظامیہ کو بارشوں کے باعث کسی بھی ناخوشگوار صورتحال میں چھوٹی بڑی مشینری کی دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔ ترجمان پی ڈی ایم اے  کا کہنا ہے کہ سیاح دوران سفر خصوصی احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور موسمی صورت حال سے باخبر رہے۔ پی ڈی ایم اے کا ایمر جنسی آپریشن سنٹر مکمل فعال ہے۔ عوام کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی اطلاع 1700 پر دیں۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More