مئیر شاہد علی کا فضاگٹ پارک کا دورہ، زائد انٹری فیس لینے پر دو افراد گرفتار

متعلقہ حکام کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے گی عوام کے ساتھ کبھی بھی زیادتی نہیں ہونے دینگے ہمیں عہدے کی کوئی پرواہ نہیں بلکہ عوام کی خدمت اولین ترجیح ہے

سوات( زما سوات ڈاٹ کام) سٹی مئیر بابوزئی سوات شاہد علی نے  عوامی شکایات پر فضاگٹ تفریحی پارک کا اچانک دورہ کیا، شرح سے زائد انٹری فیس لینے پر ٹھیکیدار کے دو کارندوں کو پولیس کے حوالہ کر دیا، مئیر شاہد علی خان نے پارک کے اندر موجود سیاحوں سے خود انٹری فیس کے حوالے سے معلومات حاصل کی اور 10 روپے کے بجائے 30 اور 40 لینے والے ٹھیکیدار کے کارندوں کو پولیس کے ذریعے پابند سلاسل کر دیا جبکہ پارک میں موجود لیٹرینز کا بھی معائنہ کیا جو گندگی سے بھرے تھے اور لیٹرینز فیس بھی زائد وصول کی جا رہی تھی۔ میئر شاہد علی خان نے شرح سے زائد انٹری فیس کی وصولی پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اس معاملے کو اٹھانے کا اعلان کیا اور ٹھیکیدار کو حکومتی شرح کے مطابق فیس لینے کا پابند بنانے کیلئے اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیامیڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے میئر شاہد علی نے بتایا کہ ٹھیکیدار اور ان کے کارندے پارک میں آنے والے سیاحوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں جس کی ہم کبھی اجازت نہیں دینگے، متعلقہ حکام کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے گی عوام کے ساتھ کبھی بھی زیادتی نہیں ہونے دینگے ہمیں عہدے کی کوئی پرواہ نہیں بلکہ عوام کی خدمت اولین ترجیح ہے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More