ڈائریا کی وباء سے بچنے کے لیے ان دنوں پانی ابال کر استعمال کریں،یاسمین گل

گرمی کی وجہ سے اپنے جسم جو ڈی ہائی ڈریڈ ہونے سے بچانے کے لیے پانی زیادہ سے زیادہ پی لیا کریں

سوات(زما سوات ڈاٹ کام )عوامی ویلفئیر سوسائٹی کے رہنما ڈاکٹر یاسمین گل نے علاقے میں ڈائریا کے حوالے سے مختلف اسپتالوں کے دورے کے بعد اپنے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ ملاکنڈ ڈویژن کے مختلف علاقوں  میں ڈائریا کی وباء پھوٹ پڑی، پچھلے ایک ہفتے کے دوران سوات ، شانگلہ اور کوہستان سے 18 سو سے زائد ڈائریاکے مریض سیدو شریف اسپتال سے علاج کے بعد فارغ کر دئے گئے، اس وقت  سیدو شریف اسپتال کے مختلف وارڈز میں پچاس سے زائد مریض زیر علاج ہیں،ماہرین کہتے ہیں وباء سے بچنے کے لیے ان دنوں  پانی ابال کر استعمال کریں، باہر کے ہر قسم کے غیر معیاری اور مضرصحت کھانوں سے اجتناب کریں،کھانے سے پہلے ہاتھوں کو اچھی طرح دھوئیں ، پھلوں اور سبزیوں کا ذیادہ استعمال کریں، گرمی کی وجہ سے اپنے جسم جو ڈی ہائی ڈریڈ ہونے سے بچانے کے لیے پانی زیادہ سے زیادہ پی لیا کریں، پیٹ خراب ہونے اور الٹیاں ہونے کی صورت میں ڈاکٹر سے رجوع کریں۔۔احتیاط علاج سے بہتر ہے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More