ڈاکٹر امجد نے عزیز اللہ گران کو قانونی نوٹس بھیج دیا

عزیز اللہ گران یا الزامات ثابت کریں یا پھر معافی مانگیں، بصورت دیگر قانونی چارہ جوئی کا حق محفوظ رکھتے ہیں

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) صوبائی وزیر ڈاکٹر امجد نے ایم پی اے عزیز اللہ گران کو قانونی نوٹس بھیج دیا۔ڈاکٹر امجد کا کہنا ہے کہ عزیز اللہ گران الزامات ثابت کریں یا معافی مانگیں بصورت دیگر قانونی چارہ جوئی کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔خیبر پختونخوا کے صوبائی وزیر ہاؤسنگ ڈاکٹر امجد کی طرف سے ایم پی اے عزیز اللہ  گران کو قانونی نوٹس ارسال کرنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں،ذرائع کے مطابق عزیز اللہ گران نے جو وائس میسج کیا تھا جس میں ڈاکٹر امجد علی کے خلاف غیر اخلاقی،بے بنیاد الزامات لگائے گئے تھے تو ان کے خلاف قانونی نوٹس بھیج دیا گیا ہے۔تاکہ عزیز اللہ گران یا الزامات ثابت کریں یا پھر معافی مانگیں، بصورت دیگر قانونی چارہ جوئی کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More