
بریکوٹ، علی داد میں دو نوجوان پہاڑی سے گر کر جاں بحق
دونوں نوجوانوں کی لاشوں کو مقامی افراد نے اسپتال منتقل کردیا
سوات(زما سوات ڈاٹ کام )سوات کی تحصیل بریکوٹ کے دور افتادہ علاقہ چڑ کمر علی داد میں 2 مقامی سیاح پہاڑی سے گر کر جاں بحق ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق چار مقامی دوست سیر کے لئے علی داد آبشار آئے تھے جس میں دو سیاح پہاڑی سے سیلفی لیتے ہوئے نیچے جا گرے۔ دونوں نوجوانوں کی لاشوں کو مقامی افراد نے اسپتال منتقل کردیا۔