سوات، دو سو میں سے نو افراد میں ایچ آئی وی کے وائرس پائے گئے ہیں

چھ سو سے زائد خواجہ سرا اور منشیات کے عادی افراد کے ساتھ اگاہی سینشن کئے جاچکے ہیں

سوات (زما سوات ڈاٹ کام) سوات میں ایچ آئی وی ایڈز کی روک تھام کےلئے اگاہی بہت ضروری ہے، دو سو میں سے نو افراد میں ایچ آئی وی کی وائرس پائے گئے ہیں،  ڈاکٹر یاسمین گل، سوات میں آیچ آئی وی زیادہ ہے مگر لوگ چھپا رہے ہیں جس کی وجہ سے یہ مزید پھیل سکتاہے، سرزمین خان، مینگورہ میں عوامی ویلفیئر سوسائٹی کے طرف سے اے ڈبیلو ایس ، اے پی ایل ایچ آئی وی اور آئی ایچ ایچ ٹی سی کی تعانون سے منعقدہ تقریب جس میں خواجہ سرا اور منشیات کی عادی افراد کو ایچ آئی وی بارے اگاہی دی جاتی رہی ،   ڈاکٹر یاسمین گل  نے میڈیا کو بتایا  کہ اب تک انہوں نے چھ سو سے زائد خواجہ سرا اور منشیات کے عادی افراد کے ساتھ اگاہی سینشن کئے جاچکے ہیں، انہوں ننے کہا کہ حال ہی میں ان کے ادارے نے سیدوشریف اور مینگورہ میں دوسو افراد کی خون کے نمونے حاصل کئے جن میں نو افراد میں یہ وائرس پایاگیاہے جس میں ابتدائی طورپر پانچ افراد کو ہسپتال منتقل کرکے اس کا علاج شروع کیا، اس موقع پر سماجی کارکن سرزمین خان نے بتایاکہ زیادہ تر لوگ ایچ آئی وی یا ایڈز کی بیماری کو چھپاتے ہیں اور اس کی ٹیسٹ سے ڈرتے ہیں مگر یہ ضروری نہیں کہ صرف جنسی تعلق سے ایچ آئی وی پھیلتابلکہ اس کے بہت سارے دیگر وجوہات بھی ہے اور اس بارے میں عوام کو اگاہ کرنا ضروری ہے ، مینگورہ کے خواجہ سرا کمیونٹی کے سربراہ شگفتہ نے میڈیا کوبتایا کہ ہم سماجی تنظیموں اور حکومتی اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کرتے ہیں اور ہم نے خواجہ سراوں کے ساتھ اگاہی مہم چلانے کے لئے ماہرین کو اپنے دیرے اور گھر کھول دئے ہیں اور یہ ایک اچھا عمل ہے کہ سماجی ادارے خواجہ سرا اور منشیات کے عادی افراد کو مدد فراہم کرہی ہے۔

( خبر جاری ہے )

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More