اہلیان سپل بانڈئی کا قبضہ مافیاں کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

انہوں نے کہا کہ اگر اب بھی یہ مسئلہ حل نہیں ہوا تو ہم انتہائی اقدام اٹھا نے پر مجبورہوجائیں گے

سوات ( زما سوات  ڈاٹ کام) اہلیان سپل بانڈئی کا قبضہ مافیاں کیخلاف احتجاجی مظاہرہ، مظاہرین کمشنر آفس سے جلوس کی شکل میں سوات پریس کلب کے سامنے پہنچ گئے، جہاں پر شدید نعرہ بازی کی، اس موقع پر مظاہرین نے کہا کہ شیر اطرف میں ان کی آبائی اراضی ہے جس پر وہاں کے قبضہ مافیا قابض ہے، اراضی مالکان نے عدالتوں میں کیس بھی جیت لئے مگر اس کے باوجود بھی قبضہ مافیاں قبضہ چھوڑنے کو تیار نہیں، اس دوران فریق مخالف نے اراضی مالکان پر حملہ بھی کیا ہے، انہوں نے کہا کہ حیران کن بات یہ ہے کہ عدالتوں میں ہمارے حق میں فیصلہ ہوا ہے مگر اب انتظامیہ ٹال مٹول سے کام لے رہی ہے، پچاس سالوں سے یہ مسئلہ چل رہا ہے جو حل ہونے کی بجائے گھمبیر ہورہا ہے، انہوں نے کہا کہ اگر اب بھی یہ مسئلہ حل نہیں ہوا تو ہم انتہائی اقدام اٹھا نے پر مجبورہوجائیں گے، مقررین میں افتخار شاہ، سجاد علی، فضل امین، امجد علی، عمر علی، نواب علی اور دیگر شامل تھے، جنہوں نے حکومت اور دیگر اعلیٰ حکام سے اس سلسلے میں فوری تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں مقامی مشران نے اے ڈی سی سہیل خان سے ملاقات کی انہوں نے علاقے کے عمائدین سے مسئلے پر بحث کی اور ان کو یقین دلایا کہ اس مسئلے کو قانون اور علاقے کے روایات کے مطابق حل کرینگے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More