خدمات تک رسائی کمیشن کے ڈویژنل سٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس

کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شوکت علی یوسفزئی نے کمیشن کی کارکردگی کو سراہا اور کہنا تھا کہ متعدد نئے خدمات نوٹیفائی کئے گئے ہیں

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شوکت علی یوسفزئی کی زیرِ صدارت اجلاس کمشنر آفس سیدو شریف میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں خدمات تک رسائی کمیشن سے متعلق مختلف امور اور اضلاع کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ملاکنڈ ڈویژن کے اضلاع سے ڈپٹی کمشنرز اور خدمات تک رسائی کمیشن کے حکام شریک ہوئے۔ خدمات تک رسائی کمیشن حکام نے اجلاس کو اضلاع کی کارکردگی اور دیگر امور سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ اجلاس سے خطاب میں کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شوکت علی یوسفزئی کا کہنا تھا کہ خدمات کی بروقت فراہمی سے اداروں پر عوام کا اعتماد بڑھتا ہے اور کمیشن کا مقصد عوام کے لئے خدمات کا حصول آسان بناتے ہوئے اداروں کو عوام کے سامنے جوابدہ بنانا ہے۔ کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شوکت علی یوسفزئی نے کمیشن کی کارکردگی کو سراہا اور کہنا تھا کہ متعدد نئے خدمات نوٹیفائی کئے گئے ہیں جس سے سروس کی ڈیلیوری مزید بہتر ہوگی۔ کمشنر ملاکنڈ ڈویژن کا کہنا تھا کہ عوام کی سہولت کے لئے ادارے سروس ڈیلیوری کو جدید خطوط پر استوار کرنے پر کام جاری رکھیں تاکہ عوام کو دفتروں کے غیر ضروری چکر لگانے نہ پڑیں۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More