محکمہ معدنیات کے ملازمین کا مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ

گزشتہ روز صوابی میں پیش آنے والے واقعہ کے پرزور مذمت کرتے ہیں

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ) آل ایمپلائز محکمہ معدنیات کا مطالبات کے حق میں پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ، مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جس پر نعرے درج تھے، مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر مانیٹرنگ محمد ہمایون، ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنیکل نجم الدین، انسپکٹر شیراز خان، انسپکٹر اقبال خان اور دیگر نے کہا کہ گزشتہ روز صوابی میں پیش آنے والے واقعہ کے پرزور مذمت کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ گذشتہ صوابی محکمہ معدنیات کے فیلڈ سٹاف معمول کے ڈیوٹی پر موجودتھے کہ جس دوران غیر قانونی ریت سے بھری ہوئی ڈمپر ان وہاں سے گذر رہے تھے تو موجودہ افیسر اور اہلکاروں نے ان کو روکنے کے لئے اشارہ کیا تو ڈمپر ڈرائیور نے گاڑی روکنے کے بجائے محکمہ معدنیات کے سٹا پ پر چڑھا کر وہاں بھاگ گئے، جس میں منرل گارڈ آیاز شہید جبکہ انسپکٹر اور ایک منرل گارڈ شدید زخمی ہوئے، انہوں نے کہا کہ محکمہ معدنیات کے ساتھ اسی طرح کے بہت سارے واقعات پیش آئے ہیں لیکن ان کیساتھ کوئی سیکیورٹی نہیں ہوتی تاکہ وہ اسی طرح غیر قانونی کام کو روکنے میں بھر وقت کاروائی کریں، انہوں نے کہا کہ منرل گارڈ محمد آیاز شہید کے قاتلوں کواسخت سے سخت سزا دی جائے اور ان پر ایف آئی آر میں دہشت گردی کے دفعات لگائیں جائے اور ساتھ میں دفعہ 302بھی شامل کیا جائے، محکمہ معدنیات کے فیلڈ سٹاف کو منرل فورس کا درجہ دیکر باقاعدہ یونیفارم دیا جائے اور وائرلیس سسٹم دیا جائے، محکمہ معدنیات کے فیلڈ سٹاف کو خصوصی سرکری گاڑیوں اور بائک کا انتظام کیا جائے تاکہ وہ احسن طریقے سے باآسانی اپنی ڈیوٹی انجام دے،ڈیوٹی کے دوران معذور ہونے والے افراد کو خصوصی پیکج دیا جائے، محکمہ معدنیات کے مانیٹرنگ سٹاف جس کا کام غیر قانونی معدنیات کی نکاسی و ترسیل کو روکنا ہے کو مستقل کرنے کے احکامات کئے جائے،فیلڈ سٹاف خصوصاً انسپکٹر، سب انسپکٹر اور منرل گارڈ کے سکیل کو اپگریڈ کیا جائے، زخمی انسپکٹر شاہد اللہ اور زخمی منرل گارڈ وقاص خان کیلئے خصوصی پیکج کا اعلان کیا جائے، منرل گارڈ (صوابی آفس) محمد آیاز شہید اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر معدنیات (باجوڑ آفس) ادریس خان شہید کیلئے شہدا پیکج کا اعلان کیا جائے، انہوں نے کہا کہ واقعہ پولیس کے عدم تعاون کی وجہ سے پیش آیا ہے لہٰذا پولیس کو پاپند کیا جائے کہ وہ معدنیات کے فیلڈ سٹاف کے تحفظ کو یقینی بنائیں اور ایف آئی ایف کی بروقت اور فوری اندراج بھی یقینی بنائے، انہوں نے کہا کہ  ہم صوبائی حکومت سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ ہمارے جائز مطالبات پر غور کیا جائے بصورت دیگرمطالبات پورے ہونے تک تمام صوبائی ملازمین محکمہ معدنیات قلم چھوڑ ہڑتال پر کار بند رہینگے۔ 

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More