کوزہ بانڈئی، جائیداد کے تنازعے پر باپ اور بھائی قتل، ملزم فرار

دونوں لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے کبل اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ ملزم کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سوات کی تحصیل کبل کے علاقہ ملوکا کوزہ بانڈئی میں بیٹے کی فائرنگ سے باپ اور بھائی جاں بحق،ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ پولیس کے مطابق ملوکہ میں جائیداد کے تنازعے پر امیر باچا نے اپنے والد مہم باچا اور بھائی اقبال پر فائرنگ کردی جس کے باعث وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ ملزم موقع واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ پولیس کے مطابق دونوں لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے کبل اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ ملزم کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More