مینگورہ کے رہائشی مراد علی نےاسلامیہ کالج یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری مکمل کرلی

شعبہ ذوالوجی کے سکالر نے پروفیسر ڈاکٹر صوبیہ عطا ء اللہ کی زیر نگرانی اپنے مقالے کا کامیابی سے دفاع کیا

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) مینگورہ کے رہائشی مراد علی نے ایم فل کی ڈگری مکمل کر لی،شعبہ ذوالوجی کے سکالر نے پروفیسر ڈاکٹر صوبیہ عطا ء اللہ کی زیر نگرانی اپنے مقالے کا کامیابی سے دفاع کیا۔ مراد علی مینگورہ کے علاقہ نویکلے کا رہائشی ہے اور اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاور میں ڈیپارٹمنٹ آف ذوالوجی سے ایم فل کی ڈگری مکمل کرلی۔مراد علی خان کے ریسرچ کا موضوع Geographical Distribution of fruit fly species of genus bactrocera( Diptera) of peach in district swat Khyber pukhtukhwa تھا اور اُن کا ریسرچ فیلڈ انٹا مولوجی تھا۔مراد علی کے سپر وائزر پروفیسر صوبیہ عطاء،کو سپر وائزر پروفیسر ڈاکٹر فضل مولا،ایکسٹرنل  ایکزامینر پروفیسر ڈاکٹر ثناء اللہ خان اور ڈیپارٹمنٹ کے چئیر مین پروفیسر ڈاکٹر زاہد خان تھے۔ انہوں نے اپنی کامیابی کو والدین کی دعاؤں اور اساتذہ کی محنت اور حوصلہ افزائی قرار دیا ہے ۔

( خبر جاری ہے )

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More