وزیراعلیٰ نے اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دیدی

محمودخان نے پی کے تھری اوراین اے ٹو کیلئے متعدد ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دیدی

سوات (زما سوات ڈاٹ کام) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمودخان نے پی کے تھری اوراین اے ٹو کیلئے اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دیدی، منصوبوں کی تکمیل سے سیاحتی علاقہ ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمودخان نے پی کے تھری اوراین اے ٹو کیلئے متعدد ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دیدی جس پر بیس ارب بیالیس کروڑ پچاس لاکھ روپے سے زائد خرچ کیئے جائیں گے پی کے تھری اوراین اے ٹو کے تحصیل چارباغ، تحصیل خوازہ خیلہ اور تحصیل بحرین کیلئے منظورکردہ منصوبوں سے ترقی کا ایک نئے دورکاآغاز ہوگا، منصوبوں میں خوازہ خیلہ بائی پاس، جانی خیل عزیخیل ایریگیشن چینل، واٹرسپلائی سکیم، اسٹیبلشمنٹ کیڈٹ کالج فیز تھری، خوازہ خیلہ ہسپتال کی کیٹگری سی سے بی اپ گریڈ یشن ٗ اسٹیبلشمنٹ سوات وومن یونیورسٹی کیمپس چارباغ، اسٹیبلشمنٹ ڈگری کالج چارباغ، اسٹیبلشمنٹ ڈگری کالج چارباغ، اسٹیبلشمنٹ آف گرلز ڈگری کالج خوازہ خیلہ ٗ اسٹیبلشمنٹ آف ڈگری کالج فاربوائیز خوازہ خیلہ ٗ یوسی خوازہ خیلہ جنازگاہ، ویلج چمتلئی جنازگاہ، مختلف مضافات پر بیوٹی فیکیشن، انسٹالیشن، مختلف علاقوں میں سٹریٹ لائٹس کی تنصیب ڈرینج سکیمیں، مختلف مقامات پرویٹنگ ایریاز مختلف علاقوں میں رابطہ سڑکوں کی تعمیر، ہینڈپمپس، پانی کیلئے پائپ لائن، کلوٹ، تحصیل چارباغ میں ایریگیشن چینل، تحصیل بحرین، خوازہ خیلہ میں چینلز، ٹپ ٹائیلز، واٹرچینلز کی مرمت، پی سی سی سڑکیں، واٹرسپلائی سکیمیں، گریویٹی بیس واٹرسکیم، اسٹیبلشمنٹ پرائمری سکول اڈوسرٹوپسین، اسٹیبلشمنٹ پرائمری سکول اپرٹوپسین، کڑی سر، جالیگرام، ڈھیرئی بابا، کوزخوازہ خیلہ، غرشین، شولگرہ، نوے کلے، کارڈیل شالپین، اپ گریڈیشن جی ایچ ایس شالپین، جی ایچ ایس بٹئی خوازہ خیلہ جی ایچ ایس اسالہ، جی جی پی ایس بڑٹانگو، جی پی ایس ڈنڈئی چمتلئی،جی ایم ایس بارگین، جی ایم ایس عالم گنج، جی جی پی ایس ویلج ٹوپسین، اسٹیبلشمنٹ آف گرلز پرائمری سکول بارگین خوازہ خیلہ، اسٹیبلشمنٹ آف جی پی ایس ٹو چمتلئی، بی ایچ یو خوازہ خیلہ ٗ مالم جبہ کی آرایچ سی اپ گریڈیشن، اس کے علاوہ صحت، تعلیم، کھیل کود، رابطہ سڑکوں کی تعمیر، واٹرسپلائی سکیموں، ہینڈ پمپس، صاف پانی کی فراہمی کے منصوبوں سے علاقے کے عوام کامعیارزندگی بہتر ہوگا۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More