ڈبلیو ایس ایس سی پانی کی فراہمی میں ناکام، رنگ محلہ میں پانی کی قلت برقرار، منتخب عوامی نمائندے بھی غائب

لوگوں کا کہنا ہے کہ کئی بار محکمہ ڈبلیو ایس ایس سی کے حکام اور سٹی مئیر و محلہ کے ممبران کو آگاہ کیا گیا لیکن ابھی تک پانی کی فراہمی بحال نہ کیا جا سکی ہے

سوات(زما سوات ڈاٹ کام ) محکمہ ڈبلیو ایس ایس سی لوگوں کو پانی فراہم کرنے میں ناکام، رنگ محلہ میں گزشتہ پانچ دنوں سے پانی کا بحران، علاقہ کربلا کا منظر پیش کرنے لگا۔ مینگورہ کے علاقہ رنگ محلہ کے مکینوں کا کہنا ہے کہ علاقے کے ٹیوب ویل کا موٹر گزشتہ پانچ دنوں سے خراب پڑا ہے جس کی وجہ سے ٹینکی تک پانی فراہم نہیں کیا جاتا اور گزشتہ پانچ دنوں سے لوگ پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں اور دور دراز علاقوں سے پانی لانے پر مجبور ہے جبکہ بعض لوگ اپنے پیسوں سے پانی کے ٹینکر خرید رہے ہیں۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ کئی بار محکمہ ڈبلیو ایس ایس سی کے حکام اور سٹی مئیر و محلہ کے ممبران کو آگاہ کیا گیا لیکن ابھی تک پانی کی فراہمی بحال نہ کی جا سکی ہے ۔ لوگوں نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More