سوات اور بونیر اضلاع کے درمیان معروف پہاڑ کڑاکڑ میں مون سون شجر کاری

اس ضمن میں بلین ٹری منصوبے نے اہم کردار ادا کیا ہے

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) صوبائی وزیر ہاؤسنگ ڈاکٹر امجد علی کا کہنا ہے کہ درخت انسانی زندگی کا اہم اور ضروری جزو ہیں، درخت نہ صرف ہمارے ماحول کو صاف رکھتے ہیں بلکہ بہت سی دیگر سہولیات کے ساتھ  پرندوں اور دیگر جانوروں کے لیے خوراک اور رہائش فراہم کرتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ انسان نہ صرف درختوں پر اگنے والی مختلف جڑی بوٹیوں سے فائدہ حاصل کرتے ہیں بلکہ مختلف اقسام کے پھلوں سے بھی لطف اندوز ہوتے ہیں، بھرپور شجر کاری سے فضاء کو انسان دوست بنایا جاسکتا ہے اور اس ضمن میں ہر شہری کو کردار ادا کرنا چاہیے۔ان خیالات کا اظہار وزیر ہاؤسنگ ڈاکٹر امجد علی نے بلین ٹری سونامی مہم کے تحت مون سون شجرکاری کے لئے سوات اور بونیر اضلاع کے درمیان معروف پہاڑ کڑاکڑ میں پودا لگاتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ درخت انسانی زندگی کے تحفظ، سکون، آب و ہوا کی بحالی،ہوا کے معیار میں بہتری، مٹی کے تحفظ اور جنگلی زندگی کی بقا کے لیے اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ سوات شجرکاری کے ذریعے ماحولیاتی تبدیلی کے مضر اثرات سے مقابلہ کیا جاسکتا ہے اور اس ضمن میں بلین ٹری منصوبے نے اہم کردار ادا کیا ہے اور اس روایت کو برقرار رکھتے ہوئے منصوبے کو پورے ملک میں توسیع دی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ تسلسل اگر جاری رہا تو خیبرپختونخوا میں سیلابی صورتحال اور لینڈ سلائیڈنگ جیسے آفات سے ممکنہ نقصانات کو بھی کم کیا جاسکے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ سوات اور ملاکنڈ ڈویژن کے دیگر اضلاع کی خصوصی اہمیت یہاں کے جنگلات اور سبزہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہر بشر ایک شجر کے تحت عوام کو اس صدقے جاریہ میں اپنا بھرپور حصہ ڈالنا چاہیے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More