سوات اور دیر میں ٹی ٹی پی کی موجودگی کی خبروں پر آئی ایس پی آر کا اہم بیان

ٹی ٹی پی کے مسلح ارکان کی موجودگی کی رپورٹس مبالغہ آمیز ہیں

راولپنڈی( ویب ڈیسک) آئی ایس پی آر نے سوات میں کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے مسلح ارکان کی مبینہ موجودگی کی خبروں کو گمراہ کن قرار دے دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے سوشل میڈیا پر سوات میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کی موجودگی کی خبروں کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا کہ ٹی ٹی پی کے مسلح ارکان کی موجودگی کی رپورٹس مبالغہ آمیز ہیں۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ سوات اور دیر کے درمیان چند پہاڑی چوٹیوں پر کچھ افراد کی موجودگی دیکھی گئی، یہ مسلح افراد آبادی سے بہت دور موجود پائے گئے ہیں، بظاہر یہ افراد آبائی علاقوں میں دوبارہ آباد ہونے افغانستان سے آئے تھے۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ پہاڑوں میں محدود موجودگی، نقل وحرکت پر کڑی نظر رکھی ہے، سیکیورٹی حکام نے ملحقہ علاقوں کے عوام کی حفاظت کیلئے اقدامات اٹھائے ہیں

ترجمان نے کہا کہ عسکریت پسندوں کی کسی بھی جگہ موجودگی کو برداشت نہیں کرینگے، ضرورت پڑنے پر مسلح افراد سے طاقت کے ذریعے نمٹا جائے گا۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More