ریسکیو1122 کی جانب سے آزادی کا جشن پر جوش طریقے سےمنایا گیا

ریسکیو 1122 سوات کی طرف سے مرکزی تقریب سوات ضلعی دفتر میں یوم جشن آزادی بھر پور قومی اور ملی جذبے کے ساتھ منایا گیا

سوات(زما سوات ڈاٹ کام )ملک بھر کیطرح ریسکیو 1122 سوات ہیڈ کوارٹر میں بھی جشن آزادی شاندار اور پرجوش طریقے سے منائی گئی،ڈاریکٹر جنرل خیبر پختونخوا ڈاکٹر خطیر احمد کی خصوصی ہدایات پر پاکستان کا 75 ویں یوم آزادی ہر بار کی طرح اس بار بھی ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افیسر سوات ملک شیر دل خان کی نگرانی میں پُر جوش طریقے سے منائی گئی،

ریسکیو 1122 سوات کی طرف سے مرکزی تقریب سوات ضلعی دفتر میں یوم جشن آزادی بھر پور قومی اور ملی جذبے کے ساتھ منایا گیا۔اس پر وقار تقریب کا اغاز مہمان خصوصی ممبر صوبائی اسمبلی خیبر پختونخوا فضل حکیم اور احسان اللہ نے کی۔

ریسکیو اسٹیشن ضلعی دفتر میں جشن آزادی کے موقع پر قومی پرچم کشائی کی تقریب میں سلامی بھی پیش کی گئی اور ریسکیو کے چاق و چوبند دستے نے مارچ پاسٹ کا عملی مظاہر ہ بھی پیش کیا،

اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 سوات ملک شیر دل خان کی زیر نگرانی ریلی بھی نکالی گئی،

‏اس موقع پر پاکستان کی سلامتی اور خوشحالی کے لئے دعائیں بھی مانگی گئی اور ان شہدا کے لئے بھی خصوصی دعائیں مانگی گئی جنہوں نے اس مقدس سرزمین کی حفاظت کے لئے اپنے جانوں کا نذرانہ پیش کیا اور اپنے وطن عزیز کی مٹی کی

لاج رکھ لی،

جشن آزادی کے موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افیسر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ افسران بالا کے ہدایات کی روشنی میں ریسکیو 1122 سوات ہمیشہ کی طرح اپنے ہم وطنوں کی خدمت میں کسی قسم کی کوئی بھی کسر نہیں چھوڑے گی۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More